Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

171
میں اس کی تیاری شروع کردیتا ہوں اور ہر فریضہ کی ادائیگی کے لیے مشتاق رہتا ہوں۔‘‘(حلیۃ الاولیاء:۲؍۹۵-۹۶) مطر وراق کہتے ہیں کہ لوگ خرید وفروخت اور کاروبار میں لگے رہتے تھے لیکن جیسے ہی ا ن کے کان میں اذان کی آواز آتی اپنا ترازو چھوڑدیتے اور نمازکے لیے نکل پڑتے۔(تفسیرابن کثیر:۳؍۳۹۴-۳۹۵) ابراہیم بن میمون مروزی سونار تھے، سونے کی اصلاح اور اس سے زیور بنانے کے لیے اوزار ان کے ہاتھ میں ہوتے، اگر اوزار(ہتھوڑا وغیرہ)سونا چاندی پیٹنے کے لیے اٹھاتے اور اسی اثنا میں ان کے کان میں اذان کی آواز سنائی دیتی تو ہتھوڑا فوراً رکھ دیتے۔ یہی لوگ در حقیقت اس آیت کا مصداق تھے جس میں کہا گیا ہے ﴿رِجَالٌ لَّا تُلْہِیْہِمْ تِجَارَۃٌ وَلَا بَیْْعٌ عَن ذِکْرِ اللّٰهِ وَإِقَامِ الصَّلَاۃِ وَإِیْتَاء الزَّکَاۃِ﴾(سورہ نور:۳۷) یعنی ایسے لوگ جن کو تجارت اور خرید وفروخت ذکر الہی ، اقامت صلاۃ اور ادائے زکاۃ سے غافل نہیں کرتی۔ وہ لوگ مسجدوں میں اقامت سے پہلے بلکہ اذان سے بھی پہلے پہنچنے کو ترجیح دیتے تھے اور اسی کو اپنا معمول بناتے تھے۔ حضرت سفیان بن عیینہ کہتے ہیں:اس بے ادب غلام کی طرح نہ رہو جو اپنے آقا کے پاس اس وقت تک نہیں جاتا جب تک وہ نہ بلائے ، تم نماز کے لیے اذان سے پہلے چلے جاؤ۔(التبصرۃ لابن الجوزی:۱؍۱۲۷) آپ ہی کا یہ بھی فرمان ہے کہ نماز کی تعظیم کا تقاضا ہے کہ اقامت سے پہلے پہنچو۔(صفۃ الصفوۃ:۲؍۲۳۵) حضرت ربیع بن خیثم کے جسم کا ایک حصہ مفلوج ہوچکا تھا، وہ دو آدمی کا سہارا لے کر اپنے محلے کی مسجد میں آتے۔لوگوں نے ان سے کہا کہ آپ معذور ہیں،آپ کے لیے رخصت ہے، گھر میں پڑھ لیا کریں۔وہ جواب دیتے کہ آپ لوگوں کی بات صحیح ہے لیکن کیا
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter