Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

132
اس امر میں بھی اختلاف ہے کہ سننے والے کے لیے یہ شرط ہے کہ بالقصد سن رہا ہو تب ہی سجدہ تلاوت کر ے یا بالقصد اور بلا قصد دونوں طرح کے سننے والے کے لیے سجدہ ہے، اہل الرائے دونوں پر سجدہ مانتے ہیں ، مالکیہ اور حنابلہ بالقصد والے کے لیے اسے مشروع کہتے ہیں، شوافع کہتے ہیں کہ بلا قصد والے کے لیے سجدہ مؤکد نہیں ہے، البتہ اگر کر لے تو بہتر ہے۔(ایضا) یہ حکم غیر نماز کی حالت کا ہے، البتہ نماز کی حالت میں مقتدی امام ہی کی اقتدا کر ے گا، اگر امام سجدہ والی آیت پڑھے اورسجدہ کرے تو مقتدی بھی کر ے گا، اور اگر امام سجدہ کیے بغیر آگے بڑھ جائے تو مقتدی بھی سجدہ نہیں کرے گا۔(فقہ السنہ:۱؍۲۱۰ ، حاشیہ نمبر ۲، والتبیان فی آداب حملۃ القرآن ، للنووی ص:۹۸) نماز پڑھنے والا امام ہو یا منفرد ، فرض نماز میں ہو یا نفل میں ، سری نماز میں ہو یا جہری نماز میں تمام حالتوں میں اگر وہ سجدہ والی آیت پڑھتا ہے تو اس کے لیے سجدہ تلاوت مشروع ہے ، شافعیہ کا یہی مسلک ہے او ردلائل بھی اسی کی تائید کر تے ہیں۔ امام مالک کا ایک قول یہ ہے کہ فرض نماز میں مطلقا سجدہ تلاوت مکروہ ہے ، چاہے سری ہو یا جہری ، دوسرے قول میں صرف سری نماز میں اس کو مکروہ کہا گیاہے، بعض احناف وحنابلہ کا بھی یہی مسلک ہے کہ سری نماز میں اگر امام سجدہ والی آیت پڑھے تو اسے سجدہ نہیں کرنا چاہیے، حنفیہ کے نزدیک امام ایسی حالت میں نماز سے فراغت کے بعد سجدہ کر لے گا ، تاکہ مقتدی لوگ کسی خلط ملط کا شکار نہ ہوں۔واضح رہے کہ احادیث صحیحہ سے سر ی فرض نماز میں بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سجدہ تلاوت کا ثبوت ہے۔ (ملاحظہ ہو:مرعاۃ المفاتیح:۳؍۴۳۵،۴۴۳،وفقہ السنۃ:۱؍۲۱۰) سجدہ کا تکرار اگر کوئی شخص سجدہ والی آیت بار بار پڑھتا ہے یا ایک ہی مجلس میں با ربار سنتا ہے تو ایک مرتبہ اس کا سجدہ کرلینا کافی ہوگا ، بشرطیکہ آخری بار پڑھنے یا سننے کے بعد سجدہ کرے ، اگر پہلی
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter