Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

ہے جس کو بسا اوقات دوسرے نہیں سمجھ پاتے، اسی لیے اس کو ’’خفی‘‘ یعنی پوشیدہ شرک یا شرک السرائر کہا گیا ہے، ایک حدیث میں کہا گیا ہے کہ ’’میری امت میں شرک صاف پتھر پر چیونٹی کے رینگنے سے بھی زیادہ پوشیدہ اور ڈھکا چھپا رہتا ہے۔‘‘ (احمد،حاکم - صحیح الجامع الصغیر:۳۷۳۰) علامہ نواب صدیق حسن خاں علیہ الرحمۃ لکھتے ہیں کہ ’’شرک ریا کا پتہ چلنا غایت درجہ مشکل امر ہے، چنانچہ بعض مشایخ نے کہا ہے کہ اندھیری رات میں کالے پتھر پر چیونٹی کا چلنا اتنا مشکل نظر نہیں آتا جتنا کہ یہ ریا مشکل تر ہے۔‘‘ (دعایۃ الإیمان، ص:۲۶۷-۲۶۸) نماز کے تعلق سے دیکھا جاتا ہے کہ بعض لوگ کسی ذمہ دار، بزرگ، صاحب منصب یا عالم کی نظر میں اپنے آپ کو نمازی ثابت کرنے کے لیے طرح طرح کے طریقے استعمال کرتے ہیں، مثلاً نماز میں ان کے آس پاس کھڑے ہونا، یا ٹھیک ان کے پیچھے ذرا دیر تک نماز پڑھنا، یا جب تک وہ دیکھ نہ لیں مسجد سے نہ نکلنا، نماز سے فراغت کے بعد مسجد میں ایسی جگہ بیٹھنا یا کھڑے رہنا جہاں سے لازماً ان کا گزرہو۔وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح سے صدقہ وخیرات کرنے والے بعض حضرات کسی نہ کسی بہانے لوگوں سے اپنی سخاوت وفیاضی کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں، یا کسی منفعت کی امید رکھتے ہیں اور وہ منفعت حاصل نہ ہونے کی صورت میں تعاون بند کردینے کی دھمکی دیتے ہیں ،یا بند کردیتے ہیں۔بعض عازمین حج اپنے حج کے ارادے سے لوگوں کو مختلف طریقوں سے مطلع کرتے ہیں، بسا اوقات بدست خویش خود کو حاجی لکھنا شروع کردیتے ہیں، اخبارات میں اپنی روانگی اور آمد کی خبریں چھپواتے ہیں، حج سے واپسی کے بعد مخصوص پوشاک اور وضع قطع کے ذریعہ اپنے حاجی ہونے کی خبر دیتے رہتے ہیں۔ طبقہ علماء میں اس طرح کے مرض کا پایا جانا کم نہیں ہیں، اپنے ناموں کے ساتھ القاب وآداب لگائے جانے کی تمنا بلکہ بسا اوقات اس کا حکم، اور تعمیل نہ ہونے کی صورت میں
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter