Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

104
﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ۔الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ صَلَاتِہِمْ خَاشِعُون﴾(سورہ مومنون ۱-۲﴾کامیاب ہیں وہ مومن بندے جو اپنی نمازوں میں خشوع اختیار کرتے ہیں۔ اس کے بعد دیگر اوصاف کا ذکر کیا۔ اسی طرح قرآن میں بار بار نماز کا حکم دیا گیا ہے اور اس کی ادائیگی کی تاکید کی گئی ہے تو اس کی خاطر(اَقِیْمُوا الصَّلاۃ)کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے یعنی نماز قائم کرو، اور نیک بندوں کی تعریف میں(أقَامُوا الصَّلاۃ - یُقِیْمُوْنَ الصَّلاۃ - المُقِیْمِیْنَ الصَّلاۃ)وغیرہ کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں، یعنی وہ بندے نماز قائم کرتے ہیں۔یعنی نماز کا حکم دیتے ہوئے کہیں(صلوا)’’نماز پڑھو‘‘ نہیں کہا گیا، اور نہ ہی بندوں کی تعریف کرتے وقت(یُصَلُّوْنَ-یا- مُصَلِّیْنَ)’’نماز پڑھنے والے‘‘ کہاگیا۔اس کے برعکس نماز میں سستی اور لاپروائی کرنے والوں کا جب تذکرہ کیا گیا تو وہاں پر(مُصَلِّیْنَ)کالفظ استعمال کیا گیا﴿فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ۔الَّذِیْنَ ہُمْ عَن صَلَاتِہِمْ سَاہُونَ﴾(سورۃ الماعون:۴-۵﴾ بربادی ہے ان نماز پڑھنے والوں کے لیے جو اپنی نمازوں سے غفلت برتتے ہیں۔ مفسرین نے اقامت صلاۃ کے جو معانی بیان کیے ہیں ان میں سے ایک معنی یہ بھی ہے کہ نماز کو اس کے آداب وارکان کے ساتھ پورے خشوع اور دلجمعی سے ادا کرنا اقامت صلاۃ ہے۔جیسے تیسے نماز پڑھ دینا اقامت صلاۃ نہیں، منافقین کے بارے میں کہا گیا ہے کہ:﴿وَإِذَا قَامُواْ إِلَی الصَّلاَۃِ قَامُواْ کُسَالَی یُرَآؤُونَ النَّاسَ وَلاَ یَذْکُرُونَ اللّٰهَ إِلاَّ قَلِیْلاً﴾(سورۃ نساء:۱۴۲﴾یہ لوگ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی کی حالت میں کھڑے ہوتے ہیں، صرف لوگوں کو دکھاتے ہیں اور اللہ رب العزت کو بہت کم یاد کرتے ہیں۔ حدیثوں میں یہ وضاحت کردی گئی ہے کہ نمازی کو اس کی نماز کا اسی قدر ثواب ملتا ہے جس قدر اس کادل نماز میں حاضر رہتا ہے، کم ہے تو کم، زیادہ ہے تو زیادہ۔ چنانچہ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter