Maktaba Wahhabi

دروس و خطبات

مؤلف: اسعد اعظمی

سال شائع: 2011

بسم اللّٰه الرحمن الرحیم کچھ اس کتاب کے بارے میں الحمد للّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ اجمعین۔واشہد ان لا الہ الا اللّٰه وحدہ لا شریک لہ واشہد ان محمدا عبدہ ورسولہ۔ دروس وخطبات کا یہ مجموعہ جو(۵۰)موضوعات پر مشتمل ہے طلبہ،خطبا اور مقررین کی خدمت میں پیش ہے جس میں عوام کی ضرورتوں اورمسائل کو سامنے رکھتے ہوئے عقائد، عبادات ،اخلاق اور معاملات،ہر ایک گوشے پر معتد بہ مضامین ترتیب دیے گئے ہیں جن سے سامعین کی دینی وفکری ذہن سازی میں مدد ملے گی۔ ٭ اس مجموعے میں خصوصیت کے ساتھ درج ذیل امور کا اہتمام کیا گیا ہے: ۱- کتاب و سنت کی نصوص پر مبنی خالص دینی معلومات پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور غیر مستند وغیر معتبر اقوال و معلومات سے اجتناب کیا گیا ہے۔ ۲- احادیث پیش کرتے وقت ضعیف اور منکر روایات سے پرہیز کیا گیا ہے اور صرف ان ہی احادیث پر اکتفا کیاگیا ہے جن پر محدثین نے صحیح یا حسن ہونے کا حکم لگایا ہے۔اور بخاری ومسلم کے علاوہ دیگر کتب حدیث کی روایتوں کو نقل کرتے وقت ان پر علماء کا حکم بھی ذکر کیا گیا ہے اور حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ ۳- کتاب و سنت کی نصوص کے علاوہ دیگر معلومات اور احکام و مسائل کا ذکر بھی حوالے کے ساتھ ہی کرنے کی کوشش کی گئی ہے،یہ علمی تقاضا بھی ہے اور تفصیل و توسع کے
x
صفحہعنوان
6کچھ اس کتاب کے بارے میں
11نیکی کر دریا میں ڈال
17تقوی
23علم دین کی اہمیت
26حفظ قرآن مجید ایک زندہ جاوید معجزہ
32دفاع عن القرآن اہمیت اور طریق کار
47قرآن کریم کی معجزاتی تاثیر چند ایمان افروز مثالیں
56اتباع کتاب وسنت
64اور جنگ ٹل گئی
67حیات نبوی کے آخری ایام
72عہد نبوی کے ایک گستاخِ رسول کا انجام بد
77انہیں ہمارے حوالے کرو
83صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
90صحابۂ رسول عظمت کے چند پہلو
94عظمت حرم
98ماہ محرم اہمیت اور مسائل
103نماز میں خشوع وخضوع
108سنن ونوافل
113سنن ونوافل سے متعلق متفرق مسائل واحکام
117ماہ مبارک اور تراویح
122تہجد، قیام اللیل اور تراویح
130سجدۂ تلاوت اور اس کے احکام و مسائل
137زکاۃ کے مسائل
142دعا:فضائل اور آداب
148شب برات اور قبرستان کی زیارت
153عمل کم، ثواب زیادہ
157آداب مسجد
164مسجد والے(۱)
170مسجد والے(۲)
176کھانے پینے میں اعتدال
181سونے اور جاگنے کے احکام وآداب
187مشترکہ خاندانی نظام
193اصلاحی جد وجہد کے کچھ ضروری آداب
199اصلاح معاشرہ:کیوں اور کیسے؟
204سڑکوں پر منائے جانے والے تیوہار
208بیماریاں اور شرعی ہدایات
218تجارت اور کاروبار کے اسلامی اصول
229کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب
232مجبوری میں سب جائز؟
241پردہ، نقاب اور فیشن
245اسلام اور عورت کا تحفظ
251اولاد کی تعلیم وتربیت
259بات دوسروں کے حقوق کی
264دوسروں کی زمین پر قبضہ
269شخصی آزادی کا صحیح مفہوم
273غصہ اور اس کا علاج
280حسد:اسباب اور علاج
284خیر خواہی اور اس کی کچھ مثالیں
289عدل وانصاف
293فتنہ - تصویروں کا
297رشوت:ایک ناسور
302مدارس اور ملکی سا لمیت
Flag Counter