Maktaba Wahhabi

78 - 492
’’ آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرنے ، ایک دوسرے پر ترس کھانے اور شفقت کرنے میں مومنوں کی مثال ایک جسم کی ہے کہ جب اس کا ایک عضو بیمار ہوتا ہے تو اس کیلئے باقی تمام اعضاء بھی بیمار اور بیدار رہتے ہیں ‘‘[1] تو مومنوں کے درمیان ایک دوسرے سے اتنا اچھا سلوک اور اتنی ہمدردی صرف کلمہ طیبہ(لا إلہ إلا اللّٰه)کی بناء پر ہی ہوتی ہے۔ 14۔کلمہ طیبہ ایمان کے شعبوں میں سب سے اعلی شعبہ ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: (اَلْإِیْمَانُ بِضْعٌ وَّسَبْعُوْنَ۔ أَوْ بِضْعٌ وَّسِتُّوْنَ۔شُعْبَۃً:فَأَفْضَلُہَا قَوْلُ:لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ، وَأَدْنَاہَا إِمَاطَۃُ الْأَذیٰ عَنِ الطَّرِیْقِ وَالْحَیَائُ شُعْبَۃٌ مِّنَ الْإِیْمَانِ) ’’ ایمان کے ستر(یا ساٹھ)سے زیادہ شعبے ہیں۔سب سے افضل شعبہ(لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ)کہنا ہے۔ اور سب سے کم ترشعبہ راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کو دور کرنا ہے۔اور حیاء ایمان کے شعبوں میں سے ایک شعبہ ہے‘‘ [2] 15۔یہی وہ عظیم کلمہ ہے کہ جس کے ساتھ اسلام کی طرف دعوت کا آغاز ہوتا ہے۔جیسا کہحضرت مسیّب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جب ابو طالب کی وفات کا وقت آیا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے۔اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ ابوجہل اور عبد اﷲ بن ابو امیہ بھی اس کے پاس بیٹھے ہوئے ہیں۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یَا عَمِّ ! قُلْ:لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ، کَلِمَۃٌ أَشْہَدُ لَکَ بِہَا عِنْدَ اللّٰہِ) ’’ اے چچا جان ! آپ ’’ لا إلٰہ إلا اللّٰه ‘‘ کا اقرار کرلیں کیونکہ یہ ایسا کلمہ ہے کہ جس کی بنا پر میں اﷲ کے ہاں آپ کے حق میں گواہی دوں گا۔ ‘‘ اس پر ابوجہل اور عبد اﷲ بن ابو امیہ کہنے لگے:اے ابو طالب ! کیا تم عبد المطلب کے دین کو چھوڑ دوگے ؟ تو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بار بار اسے ’’ لا إلٰہ إلا اللّٰه ‘‘ پیش کرتے رہے اور ہر مرتبہ اپنی پہلی بات دہراتے رہے ، لیکن ابو طالب نے کہا:وہ دین ِ عبد المطلب پر قائم ہے اور اس نے ’’لا إلٰہ إلا اللّٰه ‘‘کا اقرار کرنے سے انکار کردیا۔[3] سامعین کرام ! یہ اس کلمہ طیبہ کے بعض فضائل تھے جو ہم نے قرآن وحدیث کی روشنی میں ذکر کئے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنے عظیم کلمہ کا مفہوم کیا ہے ؟ آئیے اس کا معنی ومفہوم معلوم کرتے ہیں۔ لا إلہ إلا اللّٰه کا معنی (لا إلہ إلا اللّٰه )کا اقرار کرنے والے شخص پر لازم ہے کہ وہ اس کے مطلب کو خوب اچھی طرح سمجھتا ہو جیسا کہ
Flag Counter