Maktaba Wahhabi

76 - 492
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا:(لَقَدْ ظَنَنْتُ یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ ! أَنْ لَّا یَسْأَلَنِیْ عَنْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ أَحَدٌ أَوْلٰی مِنْکَ لِمَا رَأَیْتُ مِنْ حِرْصِکَ عَلَی الْحَدِیْثِ ، أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ:مَنْ قَالَ:لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ خَالِصًا مِّنْ قِبَلِ نَفْسِہٖ) ’’ اے ابو ہریرہ ! مجھے یقین تھا کہ اس بارے میں تم ہی سوال کرو گے کیونکہ تمھیں احادیث سننے کا زیادہ شوق رہتاہے ،(تو سنو)قیامت کے دن میری شفاعت کی سعادت اس شخص کو نصیب ہو گی جس نے اپنے دل کی گہرائیوں سے اخلاص کے ساتھ لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کہا۔ ‘‘ [1] i کلمہ طیبہ لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ جہنم سے نجات پانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔جیسا کہ ایک حدیث میں وارد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن کو یہ کہتے ہوئے سنا(أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ)تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(خَرَجْتَ مِنَ النَّارِ)’’ تم جہنم کی آگ سے نجات پا گئے۔‘‘ اِس حدیث کے راوی حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے دیکھا تو وہ مؤذن ‘بکریوں کا چرواہا تھا۔[2] اور صحیحین میں حضرت عتبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (إِنَّ اللّٰہَ حَرَّم عَلَی النَّارِ مَنْ قَالَ:لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ یَبْتَغِیْ بِذٰلِکَ وَجْہَ اللّٰہِ) ’’ بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم پر حرام کردیتا ہے جو محض اللہ کی رضا کی خاطر لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کہتا ہے۔‘‘[3] 10۔ کلمہ طیبہ پڑھنے والے شخص کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔جیسا کہ صحیح حدیث میں وارد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ جو شخص مکمل وضو کرنے کے بعد یہ دعا پڑھے:(أَشْھَدُ أنْ لَّا اِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْھَدُ أنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ)تو اس کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ، وہ جس سے چاہے اس میں داخل ہو جائے۔[4] 11۔کلمہ طیبہ اتنا عظیم ہے کہ اگر اس کا ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں سے وزن کیا جائے تو اس کا وزن زیادہ ہو گا۔جیسا کہ مسند احمد میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ جب حضرت نوح علیہ السلام کی موت کا وقت قریب آیا تو انھوں نے اپنے بیٹے کو وصیت کی اور فرمایا: (آمُرُکَ بِاثْنَتَیْنِ وَأَنْہَاکَ عَنِ اثْنَتَیْنِ ، آمُرُکَ بِلاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ فَإِنَّ السَّمَاوٰتِ السَّبْعَ وَالْأَرْضِیْنَ
Flag Counter