Maktaba Wahhabi

475 - 492
پر مشتمل مناظر کو بھی دیکھ رہا ہو تو وہ اور زیادہ متاثر ہوتا ہے۔اور اگر وہ ان چیزوں کو سننے اور دیکھنے کا عادی بن جائے تو سازو سوز کا نشہ اس کی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہے اور اسے انتہائی اقدام پر آمادہ کرتا ہے۔جب گانے سن کر اور حیا باختہ مناظر دیکھ کر اس کی شہوت بیدار ہوتی ہے تو وہ اسے پورا کرنے کیلئے اِدھر اُدھر کوشش کرتا ہے اورآخر کار بے حیائی کے ارتکاب سے بھی گریز نہیں کرتا۔ 4۔ جس محفل میں گانے والے اور گانے والیاں اکٹھے ہوتے ہیں وہاں بے دریغ پیسہ برباد کیا جاتا ہے۔چونکہ گانے والوں اور گانے والیوں کی طرف سے زر کثیر کا مطالبہ کیا جاتا ہے اس لئے ان کی محفلوں میں شرکت کے خواہشمند لوگوں کیلئے باقاعدہ ٹکٹ رکھا جاتا ہے اور بے بہا مال جمع کرکے منتظمین بھی اپنی جیبیں بھرتے ہیں اور فنکاروں کو بھی راضی کیا جاتا ہے۔صرف گانے سننے اور فنکاروں کے رقص کا مشاہدہ کرنے کی خاطرلوگ اپنا سرمایہ ضائع کرتے ہیں۔اس کے علاوہ آڈیو اور ویڈیوکیسٹس اور سی ڈیز وغیرہ خرید کر بھی پیسہ برباد کیا جاتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے بارے میں اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ کَانُوْٓا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِ ﴾ ’’ بے شک تبذیر(ناجائز کاموں میں پیسہ ضائع)کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔‘‘[1] 5۔ موسیقی فارغ اوقات کی بربادی کا بہت بڑا سبب ہے۔جبکہ فارغ اوقات انسان کی زندگی کا ایک قیمتی حصہ ہیں اور ان کے بارے میں قیامت کے روز انسان سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ انہیں اللہ کی اطاعت میں لگایا تھا یا اس کی نافرمانی میں ضائع کردیا تھا ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: (لاَ تَزَالُ قَدَمَا عَبْدٍ حَتّٰی یُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعٍ:عَنْ عُمُرِہٖ فِیْمَ أَفْنَاہُ ؟ وَعَنْ عِلْمِہٖ مَا فَعَلَ فِیْہِ ؟ وَعَن مَالِہٖ مِنْ أَیْنَ اکْتَسَبَہُ وَفِیْمَ أَنْفَقَہُ ؟ وَعَنْ جِسْمِہٖ فِیْمَ أَبْلاَہُ) ’’ کسی بندے کے قدم اس وقت تک نہیں ہل سکیں گے جب تک اس سے چار سوالات نہیں کر لئے جائیں گے:اس نے اپنی عمر کو کس چیز میں ختم کیا ؟ اپنے علم پر کہاں تک عمل کیا ؟ اور اس نے اپنا مال کہاں سے کمایا اور کس چیز میں خرچ کیا ؟ اور اس نے اپنے جسم کو کس چیز میں بوسیدہ کیا ؟ ‘‘[2] لہذا جو شخص موسیقی سنتے ہوئے اور موسیقی پر مشتمل متعدد پروگرام دیکھتے ہوئے روزانہ کئی کئی گھنٹے برباد کردیتا ہو وہ یہ سوچ لے کہ قیامت کے روز اس سوال کا جواب کیا دے گا کہ تم نے اپنی عمر کو کس چیز میں ختم کیا ؟ ’فارغ وقت ‘ اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر وقیمت صرف وہ شخص جانتا ہے جو اِس نعمت سے محروم ہوتا
Flag Counter