Maktaba Wahhabi

433 - 492
کر سترہ کے بغیر نماز شروع کردیتے ہیں۔جس سے آنے جانے والوں کو کافی مشکل پیش آتی ہے۔اور یہ بالکل غلط ہے۔نمازی کو مسجد میں دیوار ، ستون یا رَحل یا کرسی وغیرہ کا سترہ ضرور رکھنا چاہئے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (لَا تُصَلِّ إِلَّا إِلٰی سُتْرَۃٍ ، وَلَا تَدَعْ أَحَدًا یَّمُرُّ بَیٍْنَ یَدَیْکَ ، فَإِنْ أَبٰی فَلْتُقَاتِلْہُ فَإِنَّ مَعَہُ الْقَرِیْنَ) ’’ تم سترہ کی طرف ہی نماز پڑھا کرو۔اور کسی کو اپنے سامنے سے گزرنے نہ دیا کرو۔اگر وہ(گزرنے والا)انکار کرے(اور ضرور گزرنا چاہے)تو اس سے لڑائی کرو ،کیونکہ اس کے ساتھ شیطان ہے۔‘‘[1] اسی طرح ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (إِذَا صَلّٰی أَحَدُکُمْ فَلْیُصَلِّ إِلٰی سُتْرَۃٍ وَلْیَدْنُ مِنْہَا ، وَلَا یَدَعْ أَحَدًا یَّمُرُّ بَیْنَہُ وَبَیْنَہَا ، فَإِنْ جَائَ أَحَدٌ یَّمُرُّ فَلْیُقَاتِلْہُ فَإِنَّہُ شَیْطَانٌ) ’’ جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنا چاہے تو سترہ کی طرف پڑھے اور اس سے قریب ہو جائے۔اور اپنے اور سترہ کے درمیان کسی کو گزرنے نہ دے۔پھر اگر کوئی شخص آئے تو وہ اس سے لڑائی کرے کیونکہ وہ شیطان ہے۔ ‘‘[2] یہ دونوں احادیث اِس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ بغیر سترہ کے نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔اور ان احادیث کے الفاظ(لَا تُصَلِّ إِلَّا إِلٰی سُتْرَۃٍ)اور(فَلْیُصَلِّ إِلٰی سُتْرَۃٍ)کو سامنے رکھتے ہوئے بعض اہل علم نے نماز میں سترہ رکھنا واجب قرار دیا ہے۔[3] بہر حال اِس سلسلے میں غفلت نہیں کرنی چاہئے اور جہاں تک ممکن ہو نمازی کی کوشش یہی ہونی چاہئے کہ وہ سترہ کی طرف ہی نمازپڑھے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ اِس معاملے میں بہت سختی کرتے تھے ، جیسا کہ قرۃ بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے عمر رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ میں دو ستونوں کے درمیان کھڑا ہو کر نماز پڑھ رہا ہوں۔تو انھوں نے مجھے میری گُدی سے پکڑا اور سترہ کے قریب کھڑا کردیا اور فرمایا:(صَلِّ إِلَیْہَا)’’ اس کی طرف نماز پڑھو۔‘‘[4] سترہ کے مسائل میں یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ سترہ کی لمبائی کم ازکم ایک ہاتھ ہونی چاہئے۔کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:(إِذَا وَضَعَ أَحَدُکُمْ بَیْنَ یَدَیْہِ مِثْلَ مُؤَخِّرَۃِ الرَّحْلِ فَلْیُصَلِّ ، وَلَا یُبَالِی مَنْ مَّرَّ وَرَائَ ذَلِکَ)
Flag Counter