Maktaba Wahhabi

419 - 492
ایک طویل مدت گزر گئی تو ان کے دل سخت ہو گئے۔اور ان میں سے اکثر فاسق ہیں۔‘‘[1] 5۔گناہ کے بعد توبہ اور استغفار کرنا گناہوں اور نافرمانیوں کے بعد اگر توبہ اور استغفار نہ کیا جائے تو ان کی وجہ سے نافرمانی کرنے والے انسان کا دل زنگ آلود ہو جاتا ہے ، حتی کہ گناہ کرتے کرتے اس کا دل مکمل طور پر کالا سیاہ پڑ جاتا ہے۔جس کے بعد وہ سخت ہو جاتا ہے۔لہٰذا اسے اپنے دل کے کالا سیاہ پڑنے اور اس کے سخت ہونے سے پہلے اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرنی چاہئے ، اور مسلسل ایسے کرتے رہنا چاہئے تاکہ اس کا دل گناہوں کی سیاہی سے دھل جائے اور اس میں رقت پیدا ہو۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:(إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا أَذْنَبَ کَانَتْ نُکْتَۃً سَوْدَائَ فِیْ قَلْبِہٖ ، فَإِنْ تَابَ وَنَزَعَ وَاسْتَغْفَرَ صُقِلَ قَلْبُہُ ، وَإِنْ زَادَ زَادَتْ حَتّٰی یَعْلُوَ قَلْبَہُ ، فَذَلِکَ الرَّیْنُ الَّذِیْ ذَکَرَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ فِیْ الْقُرْآنِ:﴿کَلَّا بَلْ رَانَ عَلیٰ قُلُوْبِہِمْ مَّا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ ﴾[2] ’’مومن جب گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نقطہ پڑ جاتا ہے۔پھر اگر وہ توبہ کرلیتا ہے اور اس گناہ کو چھوڑ کرمعافی مانگ لیتا ہے تو اس کا دل دھودیا جاتا ہے۔اور اگر وہ گناہ پر گناہ کرتا چلا جاتا ہے تو سیاہی بھی بڑھتی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کے دل پر چھاجاتی ہے۔یہی وہ(رَین)’’ زنگ ‘‘ ہے جس کا اﷲ تعالیٰ نے قرآن میں تذکرہ کیا ہے: ﴿ کَلَّا بَلْ رَانَ عَلیٰ قُلُوْبِہِمْ مَّا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ ﴾ اسی طر ح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ:(إِنَّہُ لَیُغَانُ عَلٰی قَلْبِی ، وَإِنِّی لَأسْتَغْفِرُ اللّٰہَ فِی الْیَوْمِ مِائَۃَ مَرَّۃٍ) ’’ بے شک میرے دل کو ڈھانپ دیا جاتا ہے اور میں ایک دن میں سو مرتبہ اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔‘‘[3] میرے بھائیو اور بہنو ! جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پاک دل کی حفاظت کیلئے ایک دن میں سو مرتبہ اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرتے تھے ، حالانکہ آپ گناہوں سے پاک تھے تو ہم جیسے لوگ جوکہ سر تا پا گناہوں میں ڈوبے ہوئے ہیں ، ہمیں تو اِس سے بھی زیادہ استغفار کرنا چاہئے۔تاکہ ہمارے دل گناہوں کے زنگ سے پاک رہیں اور سخت ہونے سے بچے رہیں۔ 6۔ اللہ تعالی پرسچا ایمان رکھنا اللہ تعالی پر سچا ایمان ہو ، اِس طرح کہ اس کی وحدانیت پر یقین کامل ہو ، اکیلے اللہ رب العزت کو پوری کائنات
Flag Counter