Maktaba Wahhabi

418 - 492
پڑتا ہے۔‘‘[1] اگر پہاڑ قرآن کے نزول کے بعد اللہ کی خشیت کی بناء پر دب سکتا ہے تو کیا انسان کے دل میں رقت پیدا نہیں ہو سکتی ؟ اور اگر پہاڑ قرآن کی وجہ سے پھٹ سکتا ہے تو کیا انسان کا دل نرم نہیں پڑ سکتا ؟ یقینا ایسا ہو سکتا ہے۔ بس اس کی شرط یہ ہے کہ قرآن مجید کی تلاوت اس کے معانی میں تدبر اور غور وفکر کرتے ہوئے کی جائے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ أَفَلَا یَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَی قُلُوبٍ أَقْفَالُہَا﴾ ’’ کیا وہ قرآن میں غور وفکر نہیں کرتے یا ان کے دلوں پر تالے پڑے ہوئے ہیں ؟‘‘ [2] 4۔اللہ کا ذکر غور وفکر کے ساتھ کرنا ذکر اللہ دلِ مومن کو زندگی بخشتا ہے۔اورذکر اللہ سے دلوں کو حقیقی سکون ملتا ہے۔اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿ اَلَّذِیْنَ آمَنُوْا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوْبُہُمْ بِذِکْرِ اللّٰہِ أَلاَ بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ﴾ ’’ جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور ان کے دل اللہ کے ذکر سے مطمئن ہوجاتے ہیں۔ یاد رکھو ! دل اللہ کے ذکر سے ہی مطمئن ہوتے ہیں۔‘‘[3] اسی طرح اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ إِنَّمَا الْمُؤمِنُونَ الَّذِینَ إِذَا ذُکِرَ اللّٰهُ وَجِلَتْ قُلُوبُہُمْ وَإِذَا تُلِیَتْ عَلَیْہِمْ آیَاتُہُ زَادَتْہُمْ إِیمٰنًا وَّعَلَیٰ رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُونَ ٭ الَّذِینَ یُقِیمُونَ الصَّلاَۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰـہُمْ یُنْفِقُونَ ٭ أُولٰئِکَ ہُمُ الْمُؤمِنُونَ حَقًّا لَہُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَمَغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ کَرِیمٌ﴾ ’’ سچے مومن تو وہ ہیں کہ جب ان کے سامنے اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں۔ اور جب انھیں اللہ کی آیات سنائی جائیں تو ان کا ایمان بڑھ جاتا ہے۔اور وہ اپنے رب پر ہی بھروسہ کرتے ہیں۔(اور)وہ نماز قائم کرتے ہیں اور ہم نے جو مال ودولت انھیں دے رکھا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں۔ یہی سچے مومن ہیں جن کیلئے ان کے رب کے ہاں درجات ہیں ، بخشش ہے اور عزت کی روزی ہے۔‘‘[4] اللہ تعالی ان لوگوں کو کہ جن کے دل اللہ کے ذکر کے بعد بھی نرم نہیں پڑتے اور ان میں رقت پیدا نہیں ہوتی ، انھیں تنبیہ کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: ﴿ اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُہُمْ لِذِکْرِ اللّٰہِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ وَلاَ یَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَیْہِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُہُمْ وَکَثِیْرٌ مِّنْہُمْ فٰسِقُوْنَ ﴾ ’’ جو لوگ ایمان لائے ہیں کیا ان کیلئے وقت نہیں آیا کہ اللہ کے ذکر سے اور جو حق نازل ہوا ہے اس سے ان کے دل پسیج جائیں ؟ اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جنھیں اس سے پہلے کتاب دی گئی تھی ، پھر ان پر
Flag Counter