Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد3)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2012

420
کاخالق ومالک ، رازق اور مدبر الامور مانا جائے ، اسی کو الٰہ(معبود برحق)تسلیم کیاجائے ، تمام عبادات اسی کیلئے مختص کی جائیں اور کسی عبادت میں غیر اللہ کو اس کا شریک نہ بنایا جائے تو جس دل میں یہ پختہ ایمان ہو گا وہ نرم ہوگا ، اس میں رقت اور نیک اعمال سے محبت پیدا ہوگی۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ وَمَنْ یُّؤمِنْ بِاللّٰہِ یَہْدِ قَلْبَہُ﴾ ’’ اور جو اللہ پر ایمان لائے تو وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔‘‘[1] 7۔مسکین کو کھانا کھلانا اور یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنی سنگدلی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(إِنْ أَرَدتَّ تَلْیِیْنَ قَلْبِکَ فَأَطْعِمِ الْمِسْکِیْنَ وَامْسَحْ رَأْسَ الْیَتِیْمِ) ’’ اگر تم اپنے دل کو نرم کرنا چاہتے ہو تو مسکین کو کھانا کھلایا کرو اور یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا کرو۔‘‘[2] اسی طرح ہر کمزور اور مسکین پر ترس کھانے ، جود وسخا کا مظاہرہ کرنے اور رشتہ داروں ، پڑوسیوں اور عام مسلمانوں سے اچھا سلوک کرنے سے بھی دل میں رقت پیدا ہوتی ہے اور سنگدلی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ 8۔مریضوں کی عیادت کرنا مریضوں کی عیادت کرنا بہت بڑا عمل ہے اور اس کا اجر وثواب بہت زیادہ ہے۔اور جو شخص اکثر مریضوں کی عیادت کرتا رہے اور ان کی حالت کو دیکھ کر اپنی صحت پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرے اور آئندہ کیلئے بھی اس سے عافیت وتندرستی کا سوال کرے تو یقینا اس سے دل نرم ہوتا ہے اور نیکی کی طرف راغب ہوتا ہے۔ 9۔ فرائض کو پابندی سے ادا کرنا اورنفلی عبادات میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اللہ کے فرائض کو پابندی سے ادا کرتا رہے اور ان میں کوئی کوتاہی یا غفلت نہ کرے۔مثلا دن اور رات کی پانچ نمازیں ہیں ، زکاۃ ہے ، رمضان المبارک کے روزے ہیں اور اگر استطاعت ہو تو حج بیت اللہ ہے۔اِن فرائض کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات میں بھی وہ اگر دیگر مسلمانوں سے سبقت لے جانے کی کوشش کرے تو اِس سے یقینی طور پر اس کا دل نرم ہوگا۔اور اس میں نیک اعمال کی محبت اور برے اعمال کی کراہت پیدا ہوگی۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (إِنَّ لِلْحَسَنَۃِ ضِیَائً فِی الْوَجْہِ وَنُورًا فِی الْقَلْبِ ، وَسِعَۃً فِی الرِّزْقِ ، وَقُوَّۃً فِی الْبَدَنِ،
x
صفحہعنوان
13اسلام کا عام فہم تعارف
37اسلام دین ِ رحمت ہے(۱)
54اسلام دین ِ رحمت ہے(۲)
71شروط لا إلہ إلا اللّٰہ
96عبادت… مفہوم اور ثمرات
114کتاب وسنت کی اتباع کیوں ضروری ہے ؟
135گناہوں کے خطرناک نتائج
149دعا اور اس کے آداب
174مسجد کے آداب
195ایمان کے فضائل اور ارکان
215تکملہ ارکان ایمان [ ۱]
231تکملہ ارکان ایمان [ ۲]
251انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سے افضل انسان
280جہنم سے آزادی کے اسباب
295امن وامان کی اہمیت اور اس کے اسباب
311خود کشی… ایک سنگین جرم
324رزق حلال ہی آخر کیوں ؟
343اپنے دشمن کو پہچانئے !
364’نفاق‘ اور منافق کی نشانیاں
384طلاق کے اسباب اور اس کا حل
406سنگدلی اور نرم دلی:اسباب وعلاج
425نماز میں نمازیوں کی اخطاء
448حدیث( لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ )کی تشریح
464آلاتِ موسیقی اور گانا بجانا… ایک بہت بڑی لعنت !
484خرید وفروخت کے آداب واحکام
Flag Counter