Maktaba Wahhabi

399 - 492
کئے بغیر اس کو طلاق دے۔ 3۔ جس طہر میں خاوند نے صحبت کر لی ہو اور ابھی حمل کا پتہ نہ چلا ہو اس میں بھی طلاق دینا حرام ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی اسی حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا ثُمَّ لْیَدَعْہَا حَتَّی تَطْہُرَ ، ثُمَّ تَحِیْضَ حَیْضَۃً أُخْرَی ، فَإِذَا طَہُرَتْ فَلْیُطَلِّقْہَا قَبْلَ أَن یُّجَامِعَہَا أَو یُمْسِکْہَا فَإِنَّہَا الْعِدَّۃُ الَّتِی أَمَرَ اللّٰہُ أَن یُّطَلَّقَ لَہَا النِّسَائُ) ’’ اسے حکم دو کہ وہ اپنی بیوی سے رجوع کر لے۔پھر اس کے پاک ہونے کا انتظار کرے۔پھر جب دوبارہ حیض آئے اور وہ اس سے پاک ہو جائے تو وہ اس سے جماع کرنے سے پہلے اسے طلاق دے۔یا اسے روک لے۔یہی وہ عدت ہے جس کا عورتوں کو طلاق دیتے وقت لحاظ کرنے کا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے۔‘‘[1] اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عورت جب حیض سے پاک ہو اور اس کے خاوندکا اسے طلاق دینے کا ارادہ ہو تو وہ اس سے صحبت کئے بغیر اسے طلاق دے۔اور اگر وہ اس طہر میں اس سے جماع کر چکا ہو اور ابھی حمل کا پتہ نہ چلا ہو تو اسے طلاق دینا حرام ہے۔ مذکورہ دونوں صورتوں میں طلاق دینا ’ طلاق بدعی ‘ کہلاتا ہے۔ 4۔ طلاق رجعی دینے کے بعد بیوی کو گھر سے نکالنا حرام ہے اگر کوئی شخص مذکورہ دونوں باتوں کا لحاظ کرتے ہوئے اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو اس کے بعد اسے اپنے گھر سے مت نکالے کیونکہ اللہ تعالی نے اس سے منع فرمایا ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿یٰٓاَیُّہَا النَّبِیُّ اِِذَا طَلَّقْتُمْ النِّسَآئَ فَطَلِّقُوْہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ وَاَحْصُوا الْعِدَّۃَ وَاتَّقُوا اللّٰہَ رَبَّکُمْ لاَ تُخْرِجُوْہُنَّ مِن بُیُوتِہِنَّ وَلاَ یَخْرُجْنَ اِِلَّآ اَنْ یَّاْتِیْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ وَتِلْکَ حُدُوْدُ اللّٰہِ وَمَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰہِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَہٗ لاَ تَدْرِیْ لَعَلَّ اللّٰہَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِکَ اَمْرًا ﴾ ’’ اے نبی !(مومنوں کو حکم دیں کہ)جب تم اپنی بیویوں کو طلاق دینا چاہو تو ان کی عدت(کے آغاز)میں انھیں طلاق دو۔اور عدت کا حساب رکھو۔اور اللہ جو کہ تمھارا رب ہے اس سے ڈرتے رہو۔تم انھیں ان کے گھروں سے مت نکالو۔اور نہ ہی وہ خود نکلیں۔ہاں اگر وہ واضح طور پر بے حیائی کا ارتکاب کریں(تو انھیں نکال سکتے ہو۔)یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں۔جو شخص اللہ کی حدوں سے آگے بڑھ جائے اس نے یقینا اپنے
Flag Counter