Maktaba Wahhabi

371 - 492
تہمتیں لگاتے ہیں۔سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر منافقوں نے ہی بہتان باندھا تھا اور آج بھی انہی جیسے منافق لوگ اِس پاکباز خاتون ، مومنوں کی ماں صدیقہ ، طاہرہ رضی اللہ عنہا پر تبرا بازی کرتے ہیں۔حالانکہ قرآن مجیدمیں ان کی براء ت کا اعلان ہو چکا ، لیکن پھر بھی ان لوگوں کا بہتان بازی سے باز نہ آنا یقینا قرآن مجید کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔ 5۔غداری کرنا منافقوں کی ایک اور نشانی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالی سے عہد کرنے کے بعد غداری کرتے ہیں اور اپنے عہد کو توڑ دیتے ہیں۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ وَ مِنْھُمْ مَّنْ عٰھَدَ اللّٰہَ لَئِنْ اٰتٰنَا مِنْ فَضْلِہٖ لَنَصَّدَّقَنَّ وَ لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ٭ فَلَمَّآ اٰتٰھُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ بَخِلُوْا بِہٖ وَ تَوَلَّوْا وَّ ھُمْ مُّعْرِضُوْنَ٭ فَاَعْقَبَھُمْ نِفَاقًا فِیْ قُلُوْبِھِمْ اِلٰی یَوْمِ یَلْقَوْنَہٗ بِمَآ اَخْلَفُوا اللّٰہَ مَا وَعَدُوْہُ وَ بِمَا کَانُوْا یَکْذِبُوْن ﴾ ’’ اور ان میں سے کچھ ایسے ہیں جنھوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر اللہ ہمیں اپنی مہربانی سے(مال ودولت)عطا کرے گا تو ہم ضرورصدقہ کریں گے اور نیک بندے بن جائیں گے۔پھر جب اللہ نے اپنی مہربانی سے انھیں مال عطا کردیا تو بخل کرنے لگے اور کمال بے اعتنائی سے(اپنے عہد سے)پھر گئے۔چنانچہ اللہ تعالی نے ان کے دلوں میں اس دن تک کیلئے نفاق ڈال دیا جس دن وہ اس سے ملیں گے کیونکہ انھوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی اور اس لئے کہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔‘‘[1] 6۔کفار ا ور یہود سے دوستانہ تعلقات قائم کرکے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنا منافقوں کی ایک بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ یہود ونصاری اور دیگر کفار سے دوستانہ تعلقات قائم کرکے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ بَشِّرِ الْمُنٰفِقِیْنَ بِاَنَّ لَھُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا ٭ الَّذِیْنَ یَتَّخِذُوْنَ الْکٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآئَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤمِنِیْنَ اَیَیْتَغُوْنَ عِنْدَھُمُ الْعِزَّۃَ فَاِنَّ الْعِزَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیْعًا ﴾ ’’منافقوں کو خوشخبری دے دیجئے کہ ان کیلئے درد ناک عذاب ہو گا ، جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔کیا یہ لوگ کافروں کے ہاں عزت چاہتے ہیں ؟ حالانکہ عزت تو ساری اللہ ہی کیلئے ہے۔‘‘[2] اسی طرح اللہ تعالی فرماتا ہے:﴿ اَلَمْ تَرَ اِِلَی الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ مَا ہُمْ مِّنْکُمْ وَلاَ مِنْہُمْ وَیَحْلِفُوْنَ عَلَی الْکَذِبِ وَہُمْ یَعْلَمُوْنَ ﴾
Flag Counter