Maktaba Wahhabi

351 - 492
رَبُّکُمَا عَنْ ھٰذِہِ الشَّجَرَۃِ اِلَّآ اَنْ تَکُوْنَا مَلَکَیْنِ اَوْ تَکُوْنَا مِنَ الْخٰلِدِیْنَ٭ وَ قَاسَمَھُمَآ اِنِّیْ لَکُمَا لَمِنَ النّٰصِحِیْن ٭ فَدَلّٰھُمَا بِغُرُوْر ﴾ ’’ چنانچہ شیطان نے ان دونوں کو ورغلایا تاکہ ان کی شرمگاہیں جو ایک دوسرے سے چھپائی گئی تھیں انھیں ان کے سامنے کھول دے۔اور اس نے کہا:تمھیں تمھارے رب نے اس درخت سے صرف اس لئے روکا کہ کہیں تم فرشتے نہ بن جاؤ یا تم ہمیشہ یہاں رہنے والے نہ بن جاؤ۔پھر ان کے سامنے قسم کھائی کہ میں تمھارا خیر خواہ ہوں۔چنانچہ انھیں دھوکے سے مائل کر لیا۔‘‘[1] ان آیات میں اللہ تعالی نے شیطان کے طریقۂ واردات کے بارے میں آگاہ کیا ہے کہ وہ مسلسل آدم علیہ السلام اور ان کی زوجہ کو ورغلاتا رہا۔بلکہ اپنی طرف سے دلیل یہ گھڑ لی کہ اصل میں اللہ تعالی نے انھیں اس درخت کے قریب جانے سے اس لئے منع کیا ہے کہ وہ فرشتے نہ بن جائیں۔یا کہیں وہ ہمیشہ جنت میں رہنے والے نہ بن جائیں۔گویا کہ شیطان نے انھیں سبز باغ دکھلائے کہ اگر وہ اِس درخت کے قریب چلے گئے تو وہ یا تو فرشتے بن جائیں گے یا پھر ہمیشہ ہمیشہ جنت کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے والے بن جائیں گے۔پھر اس نے ان دونوں کو یقین دلانے کیلئے قسم بھی کھائی اور اپنے آپ کو ان دونوں کا خیر خواہ ظاہر کیا۔بلکہ اس نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ﴿یٰٓاٰدَمُ ھَلْ اَدُلُّکَ عَلٰی شَجَرَۃِ الْخُلْدِ وَ مُلْکٍ لَّا یَبْلٰی﴾’’ ا ے آدم ! میں تمھیں ابدی زندگی اور لازوال سلطنت کا درخت نہ بتاؤں ؟ ‘‘[2] اِس طرح آدم علیہ السلام اور ان کی بیوی دھوکے میں آ گئے ا ور انھوں نے وہ کام کر ڈالا جس سے انھیں اللہ تعالی نے منع کیا تھا۔ پھر اس نے ابن آدم کو اپنے بھائی کے قتل پر بھی آمادہ کر لیا جیسا کہ اللہ تعالی نے ان کا یہ قصہ سورۃ المائدہ میں ذکر کیا ہے۔لیکن یہ بھی اس کیلئے کافی نہ تھا۔اس لئے اس نے ان کے سامنے شرک جیسا مہلک گناہ مزین کرکے پیش کیا اور انھیں اس میں مبتلا کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقعہ پر ارشاد فرمایا تھا: (أَلاَ إِنَّ الشَّیْطَانَ قَدْ أَیِسَ أَن یُّعْبَدَ فِی بَلَدِکُمْ ہٰذَا أَبَدًا وَلٰکِنْ سَتَکُونُ لَہُ طَاعَۃٌ فِی بَعْضِ مَا تَحْتَقِرُوْنَ مِنْ أَعْمَالِکُمْ فَیَرْضَی بِہَا) ’’ خبردار ! شیطان یقینا اِس سے مایوس ہو چکا ہے کہ تمھارے اِس ملک میں اس کی پوجا کی جائے گی۔لیکن
Flag Counter