Maktaba Wahhabi

220 - 492
(4)فرشتوں کی صفات:فرشتے ایک حقیقی مخلوق ہیں اور ان کے حقیقی اجسام ہیں جو بعض صفات سے متصف ہیں۔ مثلا ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو بڑی طاقتور شکلوں میں پیدا فرمایا ہے جو ان کے بڑے بڑے اعمال کے شایان شان ہیں ، وہ اعمال جو اللہ تعالیٰ نے ان کے سپرد کیے ہیں۔دوسری یہ کہ ان کے پر ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے دو دو، تین تین اور چار چار پر بنائے ہیں اور اس سے زیادہ بھی ہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو اپنی اصلی شکل میں دیکھا، ان کے چھ سو پر تھے اور ہر پر نے آسمان کو ڈھانپ رکھا تھا۔ اوراللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:﴿ اَلْحَمْدُ للّٰہِ فَاطِرِ السَّمٰوَاتِ وَالأرْضِ جَاعِلِ الْمَلاَئِکَۃِ رُسُلاً أُولِیْ أَجْنِحَۃٍ مَّثْنٰی وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ یَزِیْدُ فِیْ الْخَلْقِ مَا یَشَائُ﴾ ’’تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جو(ابتداء ً)آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔اور جو دو دو، تین تین، چار چار پروں والے فرشتوں کو اپنا پیغمبر(قاصد)بنانے والا ہے۔ اور وہ مخلوق میں جس قدر چاہے اضافہ کرتا ہے۔ ‘‘[1] تیسری یہ کہ وہ کھانے پینے کے محتاج نہیں ہیں۔اور نہ وہ شادی کرتے ہیں اور نہ ہی آگے ان کی نسل چلتی ہے۔ چوتھی یہ کہ تمام فرشتے، ملک الموت سمیت قیامت کے دن فوت ہوجائیں گے۔پھر انھیں ان اعمال کی ادائیگی کیلئے دوبارہ اٹھایا جائیگا جو اللہ تعالیٰ نے ان کے سپرد کر رکھے ہیں۔پانچویں یہ کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کیلئے مختلف قسم کی عبادات بجا لاتے ہیں مثلا دعا، تسبیح، رکوع، سجود، خوف، خشیت، محبت وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:﴿ یُسَبِّحُوْنَ اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ لاَ یَفْتُرُوْنَ ﴾ ’’وہ دن رات اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے ہیں ،سستی اور کمی نہیں کرتے۔‘‘[2] 5۔ فرشتوں کے فرائض: فرشتے وہ بڑی بڑی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ان کے سپرد کی ہیں۔ ان میں سے بعض یہ ہیں: صلی اللہ علیہ وسلم عرش کو اٹھانا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿ اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَہُ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَیُؤمِنُوْنَ بِہٖ وَیَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ آمَنُوْا رَبَّنَا وَسِعْتَ کُلَّ شَیْئٍ رَّحْمَۃً وَّعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِیْلَکَ وَقِہِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ ٭ رَبَّنَا وَأَدْخِلْہُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِیْ وَعَدْتَّہُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِہِمْ وَأَزْوَاجِہِمْ وَذُرِّیَّاتِہِمْ إِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ﴾ ’’جو(فرشتے)عرش اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے گرد ہیں ، سب اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح
Flag Counter