حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں میں سے ایک سنت یہ ہے کہ جب تم مسجد میں داخل ہونے لگو توپہلے دایاں پاؤں اندر رکھو اور باہر نکلنے لگو تو پہلے بایاں پاؤں باہر رکھو۔‘‘[1] 5۔مسجد میں داخل ہوتے وقت اور باہر نکلتے وقت مسنون دعا پڑھنا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: (إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلْیُسَلِّمْ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم ثُمَّ لِیَقُلْ:اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ ، وَإِذَا خَرَجَ فَلْیَقُلْ:اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ) ’’ تم میں سے کوئی شخص جب مسجد میں داخل ہوتو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجے ، پھر یہ دعا پڑھے: (اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ)’’ اے اللہ ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘ اور جب مسجد سے باہر نکلنے لگے تو یہ دعا پڑھے: (اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ)’’ اے اللہ ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔‘‘[2] 6۔ تحیۃ المسجد پڑھنا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلَا یَجْلِسْ حَتّٰی یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ) ’’ تم میں سے کوئی شخص جب مسجد میں داخل ہو تواس وقت تک نہ بیٹھے جب تک دو رکعات نماز ادا نہ کرلے۔‘‘[3] اس حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھے بغیر مسجد میں بیٹھنے سے منع فرمایا ہے جو اِس بات کی دلیل ہے کہ تحیۃ المسجد پڑھے بغیر مسجد میں بیٹھنا ممنوع ہے۔تاہم یہاں ایک بات کی وضاحت ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ مسجد میں داخل ہوکر جو بھی نماز پڑھی جائے وہی اُس کیلئے تحیۃ المسجد ہوتی ہے۔مثلا کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور فرض نماز کی جماعت ہو رہی ہو یا اقامت ہونے ہی والی ہو ، پھر وہ فرض نماز میں مل جائے تو وہی نماز اُس کیلئے تحیۃ المسجد |