Maktaba Wahhabi

182 - 492
کے ہر ہر قدم پر اللہ تعالی اس کیلئے ایک نیکی لکھ دیتا ہے ، اس کے بدلے میں ایک درجہ بلند کردیتا ہے اور اس کی ایک برائی کو مٹا دیتا ہے۔اور ہم(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں)دیکھتے تھے کہ باجماعت نماز سے صرف وہ منافق پیچھے رہتا تھا جس کا نفاق سب کو معلوم ہوتا۔اور ایک شخص کو مسجد میں باجماعت نماز کیلئے اس حالت میں لایا جاتا تھا کہ اس نے دو آدمیوں کے درمیان ان کے کندھوں کا سہارا لیا ہوا ہوتا ، یہاں تک کہ اسے صف میں لا کھڑا کیا جاتا۔‘‘[1] اِس حدیث سے معلوم ہواکہ مساجد میں باجماعت نماز سے پیچھے رہنا نفاق کی علامت ہے۔لہذا مسلمانو ! اِس سلسلے میں قطعا سستی نہ کیا کرو اور مساجد میں ہی باجماعت نماز ادا کیا کرو۔ مساجد میں باجماعت نماز ادا نہ کرنا کتنا بڑا گناہ ہے ! اِس کا اندازہ آپ اِس بات سے کر سکتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے لوگوں کے گھروں کو اُن سمیت آگ لگانے کا ارادہ کیا تھا۔ جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو بعض نمازوں میں نہ پایا تو آپ نے فرمایا:(لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ آمُرَ رَجُلًا یُّصَلِّی بِالنَّاسِ ، ثُمَّ أُخَالِفَ إِلٰی رِجَالٍ یَّتَخَلَّفُونَ عَنْہَا ، فَآمُرَ بِہِمْ فَیُحَرِّقُوا عَلَیْہِمْ بِحُزَمِ الْحَطَبِ بُیُوتَہُمْ) ’’ میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ کسی کو نماز پڑھانے کا حکم دوں ، پھر ان لوگوں کے پاس جاؤں جو نماز پڑھنے نہیں آتے ، تو اُن سمیت ان کے گھروں کو ایندھن کی گٹھڑیوں کے ساتھ آگ لگانے کا حکم جاری کر دوں۔‘‘[2] مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کے فضائل محترم حضرات ! مساجد میں با جماعت نماز ادا کرنے کی اہمیت تو آپ نے معلوم کر لی۔اب یہ بھی جان لیجئے کہ مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کی فضیلت کتنی زیادہ ہے ! a حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (صَلَاۃُ الرَّجُلِ فِیْ جَمَاعَۃٍ تَزِیْدُ عَلیٰ صَلاَتِہٖ فِیْ بَیْتِہٖ وَصَلاَتِہٖ فِیْ سُوْقِہٖ بِضْعًا وَّعِشْرِیْنَ دَرَجَۃً ، وَذَلِکَ أَنَّ أَحَدَہُمْ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوْئَ ، ثُمَّ أَتَی الْمَسْجِدَ ، لاَ یَنْہَزُہُ إِلَّا الصَّلَاۃُ ، لَا یُرِیْدُ إِلَّا الصَّلَاۃَ ، فَلَمْ یَخْطُ خُطْوَۃً إِلَّا رُفِعَ لَہُ بِہَا دَرَجَۃٌ ، وَحُطَّ عَنْہُ بِہَا خَطِیْئَۃٌ حَتّٰی یَدْخُلَ الْمَسْجِدَ ، فَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ کَانَ فِی الصَّلاَۃِ مَا کَانَتِ الصَّلَاۃُ
Flag Counter