(إِذَا لَمْ تَسْتَحْیِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ)’’ جب تم بے حیا ہو جاؤ تو جو چاہو کرو۔‘‘[1] 9۔ رزق سے محرومی گناہوں اور برائیوں کی وجہ سے انسان رزق سے محروم ہو جاتا ہے۔بعض اوقات انسان کو ایسے لگتا ہے کہ اب اسے رزق ملنے ہی والاہے ، فلاں جگہ یا فلاں ڈیل سے اب اتنے پیسے ملنے والے ہیں ، لیکن اچانک وہ کسی برائی کا ارتکاب کرتا ہے ، جس کے نتیجے میں وہ متوقع طور پر نصیب ہونے والے رزق سے محروم ہو جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:(وَإِنَّ الرَّجُلَ لَیُحْرَمُ الرِّزْقَ بِخَطِیْئَۃٍ یَّعْمَلُہَا) ’’ اور آدمی کو اس کے کسی گناہ کی وجہ سے رزق سے محروم کردیا جاتا ہے۔‘‘[2] عموما یہ دیکھنے اور سننے میں آتا ہے کہ ایک آدمی اچھا خاصا مالدار اور بڑا ہی خوشحال ہوتا ہے۔مگر حرص اور لالچ کی وجہ سے وہ موجودہ مال ودولت پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ اسے بڑھانے کیلئے نا جائز وسائل اختیار کر لیتا ہے۔مثلا سودی لین دین ، شیئرز کا نا جائز کاروبار اور انشورنس ، پرائز بانڈز اور سرٹیفکیٹس وغیرہ کے ذریعے راتوں رات کروڑ پتی بننے کی خواہش۔اور جب وہ اِس طرح کے حرام وسائل اختیار کرتا ہے تو اسی وقت سے اس کی خوشحالی بد حالی میں بدلنے لگتی ہے۔ پھر آخر کار اس کا کاروبار مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو جاتا ہے ! یوں گناہ اس کیلئے رزق سے محرومی کا سبب بن جاتے ہیں۔ اورایک شخص صدقے کا مال لے کر ایک فقیر خاندان کے گھر کے دروازے پر پہنچا تو اس نے اندر سے موسیقی کی آواز سنی ! اس نے دل میں کہا:میں ایسے خاندان کو صدقے کا مال کیوں دوں جو اس مال کو اللہ کی نافرمانی میں استعمال کرے گا! چنانچہ وہ چلا گیا اور صدقے کا مال کسی اور کو دے دیا۔ گویا کہ رزق دروازے پر پہنچ کر بھی واپس چلا گیا ، کیوں ؟ گناہ کی وجہ سے۔ 10۔ علم سے محرومی گناہوں کی وجہ سے ایک صاحبِ علم حاصل کردہ علم سے محروم ہو جاتا ہے۔کیونکہ علم اللہ تعالی کی طرف سے نور ہوتا ہے اور گناہ اس نور کو بجھا دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب امام شافعی رحمہ اللہ اپنے استاذ امام مالک رحمہ اللہ کے سامنے دو زانو ہو کر بیٹھے تو استاذ صاحب اپنے اِس لائق اور با صلاحیت شاگرد کی ذہانت وفطانت پر بڑے حیران ہوئے اور کہا:اللہ کی قسم ! میں دیکھ رہا ہوں کہ اللہ تعالی نے آپ کے دل میں نور پیدا کردیا ہے ، لہذا آپ اِس نور کو عصیان ونافرمانی کی تاریکی کے ذریعے نہ بجھانا۔اور امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ شَکَوْتُ إِلٰی وَکِیْعٍ سُوْئَ حِفْظِیْ فَأَرْشَدَنِی إِلٰی تَرْکِ الْمَعَاصِی |