Maktaba Wahhabi

128 - 492
کہ جن سے قطعی طور پر یہ بدعت ثابت نہیں ہوتی اور نہ ہی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہم اللہ کے نزدیک ان دلائل کا یہ مفہوم تھا۔ورنہ اگر ان کے نزدیک بھی ان دلائل کا یہی مفہوم ہوتا تو وہ بھی یہ جشن مناتے۔لیکن ان کا یہ جشن نہ منانا اس بات کی دلیل ہے کہ قرآن وحدیث کے ان دلائل کا اِس جشن سے سرے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔اسی طرح باقی بدعات ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو حق بات کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ دوسرا خطبہ معزز سامعین ! اللہ رب العزت اپنی کتاب(قرآن مجید)کو اس لئے نازل کیا کہ اہل ِ ایمان اس کی تلاوت کریں ، اس میں تدبر(غور وفکر)کریں اور اس کے احکامات پر عمل پیراہوں ، اس میں ذکر کی گئی محرمات ونواہی سے اجتناب کریں ، اس میں ذکر کئے گئے قصص وواقعات اور غیبی اخبار کی تصدیق کریں ، اس میں اللہ رب العزت کی جو تعلیمات ذکر کی گئی ہیں ان کی روشنی میں اپنے عقائد واعمال کی اصلاح کریں اوراخلاق وکردار کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ اللہ رب العزت کا فرمان ہے: ﴿ کِتٰبٌ اَنْزَلْنٰہُ اِِلَیْکَ مُبٰرَکٌ لِّیَدَّبَّرُوْا اٰیٰتِہٖ وَلِیَتَذَکَّرَ اُوْلُوا الْاَلْبَابِ ﴾ ’’ یہ کتاب بابرکت ہے جسے ہم نے آپ کی طرف اس لئے نازل فرمایا ہے کہ وہ اس کی آیتوں میں غور وفکر کریں اور عقلمند اس سے نصیحت حاصل کریں۔‘‘[1] قرآن مجید میں تدبر نہ کرنے والے لوگوں کو اللہ تعالی نے سخت تنبیہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ﴿أَفَلَا یَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَی قُلُوبٍ أَقْفَالُہَا ﴾ ’’ کیا وہ قرآن میں غور وفکر نہیں کرتے یا ان کے دلوں پر تالے پڑے ہوئے ہیں ؟‘‘ [2] اسی طرح اِس بابرکت کتاب کی اتباع کرنے کا حکم دیتے ہوئے اللہ تعالی فرماتے ہیں: ﴿وَہَـذَا کِتَابٌ أَنزَلْنَاہُ مُبَارَکٌ فَاتَّبِعُوہُ وَاتَّقُوا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ ﴾ ’’ یہ کتاب جو ہم نے نازل کی ہے یہ بڑی با برکت ہے۔لہذا تم اس کی اتباع کرو اور(اللہ تعالی سے)ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘[3] اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:(إِنَّ ہَذَا الْقُرْآنَ سَبَبٌ طَرَفُہُ بِیَدِ اللّٰہِ وَطَرَفُہُ بِأَیْدِیْکُمْ ، فَتَمَسَّکُوْا فَإِنَّکُمْ لَنْ تَہْلِکُوْا وَلَنْ تَضِلُّوْا بَعْدَہُ أَبَدًا)
Flag Counter