Maktaba Wahhabi

123 - 492
ہو سکتی جب تک تمام مسلمان کتاب وسنت کی طرف رجوع نہیں کرتے۔ اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سیدھی لکیر کھینچی ، پھر اس کے دائیں بائیں کچھ اور لکیریں کھینچ دیں ، پھر فرمایا:(ہٰذَا صِرَاطُ اللّٰہِ مُسْتَقِیْمًا ، وَہٰذِہِ السُّبُلُ عَلٰی کُلِّ سَبِیْلٍ مِّنْہَا شَیْطَانٌ یَّدْعُو إِلَیْہِ) ’’ یہ سیدھی لکیر اللہ تعالی کا سیدھا راستہ ہے۔اور یہ جو دائیں بائیں راستے ہیں ان میں سے ہر ایک پر شیطان ہے جو اس کی طرف دعوت دے رہا ہے۔‘‘[1] اِس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی آیت تلاوت کی جو ابھی ہم نے ذکر کی ہے۔ 8۔ آٹھویں وجہ یہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس جماعت کو ’ فرقہ ناجیہ ‘ یعنی جہنم سے نجات پانے والی جماعت قرار دیا اس کا منہج بھی کتاب وسنت کی اتباع کرنا ہے۔اور وہ جماعت صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم ، تابعین عظام رحمہ اللہ اور ان کے نقش قدم پر چلنے ولے لوگوں کی ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ یہود ۷۱ فرقوں میں اور نصاری ۷۲ فرقوں میں تقسیم ہوئے اور میری امت کے لوگ ۷۳ فرقوں میں تقسیم ہوں گے۔ان میں سے ایک کے سوا باقی سب جہنم میں جائیں گے۔‘‘ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا:یا رسول اللہ ! وہ ایک گروہ کونسا ہے جو نجات پائے گا ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَا أَنَا عَلَیْہِ وَأَصْحَابِی)’’ جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔ ‘‘ ایک روایت میں ارشاد فرمایا:(وَہِیَ الْجَمَاعَۃُ)’’ نجات پانے والا گروہ ہی جماعت ہے۔‘‘[2] سوال یہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کس چیز پر قائم تھے کہ جس پر قائم رہنے والی جماعت کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ’ نجات پانے والی جماعت ‘ قرار دیا ؟ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں یہی دو چیزیں(کتاب وسنت)ہی تھیں جن پر آپ اور آپ کے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم قائم تھے اور انہی دو چیزوں کی ہی اتباع کی جاتی تھی ، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے دور میں بھی ان دو چیزوں(کتاب وسنت)کے علاوہ کوئی تیسری چیز نہ تھی جس کی وہ اتباع کرتے۔یہ حضرات تمام مسائل کا حل کتاب وسنت سے ہی تلاش کیا کرتے تھے۔اور اگر ان میں سے کوئی صحابی خواہ وہ خلیفہ ہو یا عام شخص ‘ کسی مسئلہ میں کتاب وسنت کے خلاف موقف اختیار کرتا ، پھر اسے آگاہ کیا جاتا کہ آپ کا موقف کتاب وسنت
Flag Counter