Maktaba Wahhabi

120 - 492
سے اپنے منہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: (اُکْتُبْ ، فَوَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ مَا یَخْرُجُ مِنْہُ إِلَّا حَقٌّ)’’ تم لکھتے رہو کیونکہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اس منہ سے حق بات کے علاوہ کوئی اور بات نہیں نکلتی۔‘‘[1] 3۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں صرف اپنی اطاعت اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے کا حکم دیا ہے۔اور اِس سلسلے میں قرآن مجید میں متعدد آیات موجود ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿وَأَطِیْعُوْا اللّٰہَ وَأَطِیْعُوْا الرَّسُوْلَ وَاحْذَرُوْا فَإِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاعْلَمُوْا أَنَّمَا عَلٰی رَسُوْلِنَا الْبَلاَغُ الْمُبِیْنُ ﴾ ’’ اور تم اللہ کی اطاعت کرتے رہو اور رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی اطاعت کرتے رہو۔اور(نافرمانی سے)ڈرتے رہو اوراگر تم نے اعراض کیا تو جان لو کہ ہمارے رسول کے ذمہ صاف صاف پہنچادینا ہے۔‘‘[2] اسی طرح اس کا فرمان ہے:﴿ یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اسْتَجِیْبُوْا لِلّٰہِ وَلِلرَّسُوْلِ إِذَا دَعَا کُمْ لِمَا یُحْیِیْکُمْ﴾ ’’ اے ایمان والو ! اللہ اور رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کا حکم مانو جبکہ رسول تمھیں اس چیز کی طرف بلائے جو تمھارے لئے زندگی بخش ہو۔‘‘ [3] نیز فرمایا:﴿یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا أَطِیْعُوْا اللّٰہَ وَأَطِیْعُوْا الرَّسُوْلَ وَلاَ تُبْطِلُوْا أَعْمَالَکُمْ﴾ ’’ اے ایمان والو!اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کا کہا مانو اور اپنے اعمال کو غارت نہ کرو۔‘‘[4] یہ اور ان کے علاوہ دیگر بہت ساری آیات اسی بات پر دلالت کرتی ہیں کہ ہم صرف اللہ تعالی اور اس کے رسول جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت وفرمانبرداری کرنے کے مامور وپابندہیں۔ہمارے خالق ومالک اللہ تعالی کا ہمارے لئے اور تمام اہل ایمان کیلئے یہی حکم ہے کہ ہم سب صرف اُس کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کریں۔اور ظاہر بات ہے کہ ان دونوں کے احکام وفرامین ہم صرف اور صرف قرآن وحدیث سے ہی معلوم کر سکتے ہیں۔قرآن وحدیث کے علاوہ اس کاکوئی اورذریعہ نہیں ہے۔ 4۔ چوتھی وجہ یہ ہے کہ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کیلئے یہی دو چیزیں چھوڑ کر گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہی دو کو مضبوطی سے تھامنے کا حکم دیا۔ رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقعہ پر فرمایا تھا: (فَاعْقِلُوْا أَیُّہَا النَّاسُ قَوْلِیْ ، فَإِنِّیْ قَدْ بَلَّغْتُ ، وَقَدْ تَرَکْتُ فِیْکُمْ مَّا لَنْ تَضِلُّوْا بَعْدَہُ إِنْ
Flag Counter