Maktaba Wahhabi

119 - 492
’’ تم صرف اُس چیز کی پیروی کرو جو تمھاری طرف تمھار ے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہے۔اور اس کو چھوڑ کر دیگر دوستوں کی پیروی مت کرو۔تم کم ہی نصیحت حاصل کرتے ہو۔‘‘[1] اسی طرح فرمایا:﴿ فَاسْتَمْسِکْ بِالَّذِیْٓ اُوْحِیَ اِِلَیْکَ اِِنَّکَ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ ٭ وَاِِنَّہٗ لَذِکْرٌ لَّکَ وَلِقَوْمِکَ وَسَوْفَ تُسْئَلُوْنَ﴾ ’’ لہذا آپ اسے مضبوطی سے تھام لیجئے جس کی آپ کو وحی کی گئی ہے ، آپ یقینا راہِ راست پر ہیں۔اور بلا شبہ وہ آپ کیلئے اور آپ کی قوم کیلئے نصیحت ہے۔اور عنقریب تم لوگوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔‘‘[2] اللہ تعالی کی طرف سے نازل شدہ چیز ایک تو قرآن مجید ہے اور دوسری نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح احادیث مبارکہ ہیں۔کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اللہ تعالی فرماتے ہیں: ﴿ وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰی ٭ اِِنْ ہُوَ اِِلَّا وَحْیٌ یُّوحٰی﴾ ’’اور وہ(رسول صلی اللہ علیہ وسلم)اپنی خواہش نفس کی پیروی میں بات نہیں کرتے بلکہ وہ تو وحی ہوتی ہے جو ان پر اتاری جاتی ہے۔‘‘[3] دوسری وجہ یہ ہے کہ صرف قرآن وسنت ہی معصوم(یعنی غلطی سے پاک)ہیں۔کسی اور کا کلام غلطی سے بالکل پاک نہیں ہو سکتا۔اس لئے قرآن وسنت ہی واجب الاتباع ہیں۔ قرآن مجید کے بارے میں اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿ إِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِالذِّکْرِ لَمَّا جَائَ ہُمْ وَإِنَّہُ لَکِتَابٌ عَزِیْزٌ ٭ لَا یَأتِیْہِ الْبَاطِلُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَلاَ مِنْ خَلْفِہٖ تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَکِیْمٍ حَمِیْدٍ ﴾ ’’ یہ وہ لوگ ہیں کہ جب ان کے پاس ذکر(قرآن)آیا تو انھوں نے اس کا انکار کردیا حالانکہ یہ ایک زبردست کتاب ہے۔جس میں باطل نہ آگے سے راہ پا سکتا ہے اور نہ پیچھے سے۔یہ حکمت والے اور لائقِ ستائش اللہ کی طرف سے نازل ہوا ہے۔‘‘[4] اور حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو حدیث بھی سنتا اسے حفظ کرنے کی نیت سے لکھ لیا کرتا تھا ، لیکن قریش نے مجھے اس سے منع کیا اور انھوں نے کہا:تم جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنتے ہو اسے لکھ لیتے ہو حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو ایک انسان ہیں۔اور کبھی آپ خوشی میں بات کرتے ہیں اور کبھی غصے میں ! تو میں نے لکھنا بند کردیا ، پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگشت مبارک
Flag Counter