Maktaba Wahhabi

109 - 492
ہر عبادت کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ مکمل کرنا چاہئے۔اور وہ اِس طرح کہ بندے کا مطمعِ نظر عبادت وبندگی میں اخلاص ومحبت اور اتباعِ سنتِ رسول کے ذریعے ایسا حسن پیدا کرنا ہو کہ جس سے اللہ تعالی راضی ہو جائے۔کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَیٰوۃَ لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ﴾ ’’ وہ جس نے موت وحیاۃ کو پیدا کیا تاکہ تمھیں آزمائے کہ تم میں سے کون زیادہ اچھا عمل کرتا ہے۔‘‘[1] اسی طرح فرمایا:﴿ اِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَی الْاَرْضِ زِیْنَۃً لَّھَالِنَبْلُوَھُمْ اَیُّھُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا﴾ ’’زمین پر جو کچھ ہے اسے ہم نے اس کی زینت بنا دیا ہے تاکہ ہم لوگوں کو آزمائیں کہ ان میں سے کون زیادہ اچھا عمل کرتا ہے۔‘‘[2] ان دونوں آیات میں اللہ تعالی نے(أَکْثَرُ عَمَلًا)نہیں فرمایا بلکہ(اَحْسَنُ عَمَلًا)فرمایا ، جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی کے نزدیک زیادہ اہمیت عمل کی خوبصورتی اور اس کے حسن کی ہے ، نہ کہ تعداد ومقدار کی۔اسی لئے اللہ تعالی نے اُس شخص کے اعمالِ صالحہ کا اجر وثواب ضائع نہ کرنے کا وعدہ فرمایا ہے جو نہایت خوبصورتی کے ساتھ اعمال صالحہ انجام دے۔اس کا فرمان ہے: ﴿ اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِیْعُ اَجْرَ مَنْ اَحْسَنَ عَمَلًا ﴾ ’’ بے شک جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کرتے رہے ، توہم اچھی طرح نیک عمل کرنے والے کا اجر ضائع نہیں ہونے دیں گے۔‘‘[3] اسی طرح فرمایا:﴿ بَلٰی مَنْ اَسْلَمَ وَجْھَہٗ لِلّٰہِ وَ ھُوَ مُحْسِنٌ فَلَہٗٓ اَجْرُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَ لَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَ ﴾ ’’ سنو ! جو بھی اپنے آپ کو اللہ کے سامنے جھکا دے اور وہ(اخلاص و اتباع ِسنت کے ساتھ)اچھی طرح عمل کرنے والا بھی ہو تو اس کیلئے اس کے رب کے ہاں اجر ہے اور ایسے لوگوں پر کوئی خوف ہو گا او رنہ وہ غمزدہ ہونگے۔‘‘[4] اور اسی لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے محبوب صحابی حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو ہر فرض نماز کے بعد یہ دعا پڑھنے کی تلقین کی تھی:(اَللّٰہُمَّ أَعِنِّی عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ) ’’ اے اللہ ! اپنا ذکر کرنے ، شکر بجا لانے اور اپنی عبادت میں حسن پیدا کرنے پر میری مدد فرما۔‘‘[5] گویا اللہ تعالی کے نزدیک قبولیت ِ عمل کا معیار اس کا حُسن ہے اور ’حسن ‘ اس کی محبت ، خشیت اور تعظیم کے ساتھ اور
Flag Counter