عزیزان گرامی ! کسی شخص کو یہ کیسے پتہ چلے گا کہ وہ اللہ تعالی کی بندگی کرتا ہے یا شیطان کی ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ جس حالت میں ہے اپنی اُس حالت کا جائزہ لے۔اگر وہ ایسی حالت میں ہے کہ جس کو اللہ تعالی پسند کرتا ہے ، یعنی وہ اللہ ہی کی عبادت کرتا ہے اور اُس کی عبادت میں کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا ، اس کی فرمانبرداری کرتا ہے ، اس کے فرائض کو ادا کرتا ہے اور اس کے رسول جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کا پیروکار ہے تو یقینا وہ اللہ تعالی کی بندگی کر رہا ہے۔لیکن اگر اُس کی موجودہ حالت اِس کے برعکس ہے ، یعنی وہ اللہ کی عبادت میں غیر اللہ کو شریک بناتا ہے ، درباروں اور مزاروں کے چکر لگاتا ہے ، اللہ کے فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتتا ہے اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرتا ہے تو یقینا وہ شیطان کی بندگی کر رہا ہے۔ اور ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ایک انسان اللہ کی بندگی بھی کرتا ہو اور اس کے ساتھ ساتھ شیطان کی بندگی بھی کرتا ہو۔وہ جس قدر اللہ کا فرمانبردار ہو گا اسی قدر وہ اس کی بندگی کرنے والا ہو گا اور جس قدر وہ اس کا نافرمان ہو گا اسی قدر وہ شیطان کی بندگی کرنے والا ہو گا۔ رحمان کی بندگی کرنے والوں کی بعض صفات اللہ تعالی نے اپنی بندگی کرنے والوں کی بعض صفات سورۃ الفرقان کے آخر میں ذکر کی ہیں۔ہم آپ کے سامنے ان صفات کا تذکرہ اختصار کے ساتھ کرتے ہیں ، جس کامقصد یہ ہے کہ ہم بھی انھیں اختیار کر کے رحمان کے بندوں میں شامل ہو نے کی کوشش کریں۔ 1۔ ﴿ وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَی الْاَرْضِ ہَوْنًا ﴾ ’’ اور رحمن کے حقیقی بندے وہ ہیں جو زمین پر انکساری سے چلتے ہیں۔‘‘ 2۔ ﴿ وَّاِِذَا خَاطَبَہُمُ الْجٰہِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا ﴾ ’’ اور اگر جاہل ان سے مخاطب ہوں تو سلام کہہ کر(کنارہ کش)ہو جاتے ہیں۔‘‘ 3۔ ﴿وَالَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّہِمْ سُجَّدًا وَّقِیَامًا ﴾ ’’ اور جو اپنے رب کے حضور سجدہ اور قیام میں راتیں گزارتے ہیں۔‘‘ 4۔ ﴿وَالَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ اِِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًا ٭ اِِنَّہَا سَآئَ تْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا ﴾ ’’اور جو دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! جہنم کے عذاب سے ہمیں بچائے رکھنا کیونکہ اس کا عذاب ٹلنے والا نہیں۔بلا شبہ وہ بری جائے قرار ہے اور مقام بھی برا ہے۔‘‘ 5۔ ﴿وَالَّذِیْنَ اِِذَا اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَلَمْ یَقْتُرُوْا وَکَانَ بَیْنَ ذٰلِکَ قَوَامًا ﴾ ’’ اور وہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ |