Maktaba Wahhabi

101 - 492
وہ لوگوں کو بھی اسی بات کا حکم دیتے تھے کہ وہ سب اللہ ہی کی بندگی وعبادت کریں۔اور انھوں نے اسی راستے کو صراط مستقیم قرار دیا۔ ٭ یہی وہ بندگی ہے کہ جس کو اللہ تعالی نے ایک اچھے وصف کے طور پر اپنے کئی انبیائے کرام علیہم السلام کیلئے ذکر کیا۔چنانچہ اللہ تعالی نے داؤد علیہ السلام کے بارے میں فرمایا:﴿وَاذْکُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَیْدِ اِِنَّہٗٓ اَوَّابٌ ﴾ [1]اور ایوب علیہ السلام کے بارے میں فرمایا:﴿وَاذْکُرْ عَبْدَنَآ اَیُّوبَ اِِذْ نَادٰی رَبَّہٗٓ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّعَذَابٍ﴾ [2]اسی طرح ابراہیم ، اسحاق اور یعقوب علیہم السلام کے بارے میں فرمایا:﴿ وَاذْکُرْ عِبٰدَنَآ اِبْرَاہِیْمَ وَاِِسْحَاقَ وَیَعْقُوْبَ اُوْلِی الْاَیْدِیْ وَالْاَبْصَارِ﴾ [3] ٭ بندگی کا یہی وہ وصف ہے کہ جو اللہ تعالی نے امام الأنبیاء جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی بیان فرمایا: ﴿تَبٰرَکَ الَّذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰی عَبْدِہٖ لِیَکُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْرًا ﴾[4] اسی طرح فرمایا:﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَنْزَلَ عَلٰی عَبْدِہِ الْکِتٰبَ وَ لَمْ یَجْعَلْ لَّہٗ عِوَجًا﴾[5] اسی طرح فرمایا:﴿سُبْحٰنَ الَّذِیْٓ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ لَیْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِیْ بٰرَکْنَا حَوْلَہٗ لِنُرِیَہٗ مِنْ اٰیٰتِنَا اِنَّہٗ ھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ ﴾[6] اور خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنا یہ عظیم وصف یوں بیان کیا: (لاَ تُطْرُوْنِیْ کَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَی ابْنَ مَرْیَمَ إِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ فَقُوْلُوْا عَبْدُ اللّٰہِ وَرَسُوْلُہُ) ’’تم مجھے(میرے مقام ومرتبہ سے)اس طرح نہ بڑھاؤ جیسا کہ عیسائیوں نے حضرت عیسی بن مریم علیہ السلام کو بڑھایا۔بے شک میں اﷲ کا ایک بندہ ہوں ، اس لئے تم مجھے اﷲ کا بندہ اور اس کا رسول ہی کہو۔‘‘ [7] ٭ اسی طرح فرشتوں کے متعلق بھی اللہ تعالی نے یہی وصف یوں بیان کیا:﴿ وَقَالُوْا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحَانَہُ بَلْ عِبَادٌ مُّکْرَمُوْنَ ٭ لاَ یَسْبِقُوْنَہُ بِالْقَوْلِ وَہُمْ بِأَمْرِہٖ یَعْمَلُوْنَ﴾ ’’(مشرک لوگ)کہتے ہیں کہ رحمن اولاد والا ہے۔اس کی ذات پاک ہے، بلکہ وہ سب(فرشتے)اس کے معزز بندے ہیں، کسی بات میں اللہ تعالیٰ پر سبقت نہیں لے جاتے، بلکہ اس کے فرمان پر کار بند ہیں۔‘‘[8] نیز فرمایا:﴿ وَ مَنْ عِنْدَہٗ لَا یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِہٖ وَ لَا یَسْتَحْسِرُوْنَ ٭یُسَبِّحُوْنَ اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ لاَ
Flag Counter