اے اللہ! ہم اس بات سے تیری پناہ چاہتے ہیں کہ کسی ایسی چیز کو تیرا شریک بنائیں جسے ہم جانتے ہوں ‘ اور تجھ سے اس چیز کی بخشش مانگتے ہیں جسے ہم نہیں جانتے۔ (۱۳) بندہ کی یہ چاہت کہ اللہ اسے یاد کرے اور وہ اللہ کی یاد کی چاہت کو مخلوق کی مدح و ثنا کی چاہت پر مقدم رکھے۔ارشاد باری ہے: ﴿فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ﴾[1] تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (حدیث قدسی میں) اپنے رب سبحانہ وتعالیٰ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’ أنا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بي،وأنا معهُ إذا ذَكَرَنِي،فإنْ ذَكَرَنِي في نَفْسِهِ ذَكَرْتُهُ في نَفْسِي،وإنْ ذَكَرَنِي في مَلَإٍ ذَكَرْتُهُ في مَلَإٍ خَيْرٍ منهمْ،وإنْ تَقَرَّبَ إلَيَّ بشِبْرٍ تَقَرَّبْتُ إلَيْهِ ذِراعًا،وإنْ تَقَرَّبَ إلَيَّ ذِراعًا تَقَرَّبْتُ منہ |