نیک نمونہ پائیں گے‘ لیکن اگرریاکار اور مشرک شخص کا عمل اپنائیں گے تو وہ آپ کو جہنم کی آگ میں جلا دے گا۔ (۱۲) اللہ عز وجل سے دعا و مناجات اور اس کی پناہ لینا‘اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس کی تعلیم دی ہے‘ فرمایا: ’’أیھا الناس اتقوا ھذا الشرک فإنہ أخفی من دبیب النمل۔‘‘ اے لوگو! اس شرک سے بچو‘ کیونکہ یہ چیونٹی کی چال سے بھی پوشیدہ تر ہے۔ بعض صحابہ نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !جب یہ چیونٹی کی چال سے بھی پوشیدہ اور باریک ہے تو ہم اس سے کیسے بچ سکتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا: یہ کہا کرو: ’’اللھم إنا نعوذبک أن نشرک بک شیئاً نعلمہ ونستغفرک لما لا نعلمہ‘‘[1] |