Maktaba Wahhabi

83 - 89
خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ﴾[1] آپ کہہ دیجئے کہ بس لوگوں کو اللہ کے فضل و انعام اور رحمت پر خوش ہونا چاہئے‘ وہ اس چیز سے بدرجہا بہتر ہے جسے وہ جمع کررہے ہیں۔ لہٰذا اے اللہ کے بندے! مدح و ثنا کی محبت سے اس طرح بے رغبت ہو جاؤ جس طرح عشاقِ دنیاآخرت سے بے رغبت ہوتے ہیں ‘ جب تمہیں یہ چیز حاصل ہو جائے گی تو تمہارے لئے اخلاص سہل ہو جائے گا۔[2] مدح و ثنا کی محبت سے بے رغبتی کو اس چیز کا یقینی علم بھی آسان اور سہل بنا دیتا ہے کہ اللہ واحد کے سوا نہ کسی کی مدح وثنا کوئی نفع اور زینت عطاکرسکتی ہے اور نہ ہی کسی کی مذمت نقصان پہنچا سکتی اور عیب لگا سکتی ہے‘ لہٰذا اس کی مدح و ستائش سے بے رغبتی اختیار کرو جس کی تعریف زینت نہیں عطا کرسکتی‘ اور اس کی مذمت سے بے رغبت ہو جاؤ جس کی مذمت کوئی عیب نہیں لگا سکتی‘ اور اس ذات کی تعریف کے خواہش مند بنوجس کی
Flag Counter