Maktaba Wahhabi

82 - 89
(۷) کثرت سے خیر کے کام اور (مشاہدہ میں نہ آنے والی) خفیہ عبادتیں انجام دینا اور انہیں پوشیدہ رکھنا‘ جیسے قیام اللیل (تہجد) خفیہ صدقہ‘ تنہائی میں اللہ کے خوف سے رونا‘ نفل نمازیں ‘ دینی بھائیوں کے لئے ان کی عدم موجودگی میں دعا کرنا‘کیونکہ اللہ عز وجل خفیہ متقی پرہیزگار بندہ سے محبت کرتا ہے۔حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’إن اللّٰہ یحب العبد التقي الغني الخفي‘‘[1] بیشک اللہ عز وجل پوشیدہ‘ مالدار‘ تقویٰ شعار بندہ سے محبت کرتاہے۔ (۸) لوگوں کی مذمت اور تعریف کی پروا نہ کرنا‘ کیونکہ اس سے نہ تو نقصان پہنچتا ہے نہ نفع‘ بلکہ ضروری ہے کہ اللہ کی مذمت کا خوف ہو اور اللہ کے فضل و احسان سے خوشی،اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿قُلْ بِفَضْلِ اللّٰہِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ
Flag Counter