Maktaba Wahhabi

81 - 89
اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بندہ جب لوگوں سے ڈرتا ہے اور اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی و خوش کرتا ہے ‘ تو اللہ عز وجل اس سے ناراض و غضبناک ہوجاتا ہے اور لوگوں کوبھی اس سے ناراض کردیتا ہے‘ تو کیا آپ لوگوں کی ناراضگی سے ڈرتے ہیں ؟ اگر آپ دعوائے اخلاص میں واقعی سچے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ مستحق ہے کہ آپ اس سے ڈریں۔ (۶) جن چیزوں سے شیطان دوربھاگتا ہے ان کی معرفت حاصل کرنا‘ کیونکہ شیطان ریاکاری کا منبع اور مصیبت کی جڑ ہے،شیطان بہت ساری چیزوں سے بھاگتا ہے ان میں سے بعض یہ ہیں :اذان‘ تلاوت قرآن ‘ سجدئہ تلاوت‘ شیطان سے اللہ کی پناہ طلبی‘ گھر سے نکلتے اور مسجد میں داخل ہوتے وقت ’بسم اللہ‘ کہنا ساتھ ہی اس سے متعلق مشروع دعا پڑھنا،نیز صبح و شام کے اذکار کی‘ نماز کے بعدکے اذکار کی اور تمام مشروع اذکار کی پابندی کرنا۔[1]
Flag Counter