Maktaba Wahhabi

80 - 89
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک سو بیس انصاری صحابہ کو پایا‘ ان میں سے کسی سے بھی کوئی مسئلہ دریافت کیا جاتا تو ہر ایک یہی چاہتا کہ اس کا بھائی (مسئلہ بتاکر) اس کی طرف سے کفایت کردے۔[1] (۵) اللہ کی مذمت سے فرار‘ کیونکہ لوگوں کی مذمت سے فرار اختیار کرنا ریاکاری کے اسباب میں سے ہے ‘ لیکن عقل مند جانتا ہے کہ اللہ کی مذمت سے بچنا زیادہ ضروری ہے،کیونکہ اللہ کی مذمت عیب کی چیز ہے‘ جیسا کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:’’ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) میری تعریف باعث زینت ہے اور میری مذمت عیب دار کرنے والی ہے‘ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ذاک اللّٰہ‘‘[2] یہ اللہ کی خصوصیت ہے۔
Flag Counter