(و) حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے کہا:’’اے اللہ! میں نفاق کے خشوع سے تیری پناہ چاہتا ہوں،دریافت کیا گیا: نفاق کا خشوع کیا ہے؟ تو فرمایا: تم دیکھو کہ جسم سے تو خشوع کا اظہار ہورہا ہے مگر دل خشوع سے خالی ہے۔‘‘[1] (ز) حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے فرمایا:’’اگر مجھے یقین ہوجائے کہ اللہ نے میری ایک نماز قبول فرما لی ہے،تو یہ میرے نزدیک دنیا اور اس کی ساری نعمتوں سے بھی زیادہ محبوب ہے،اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللّٰہُ مِنَ الْمُتَّقِينَ﴾[2] بیشک اللہ عزوجل متقیوں ہی سے قبول فرماتا ہے۔‘‘[3] (ک) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں :’’میں نے |