Maktaba Wahhabi

78 - 89
(ج) حضرت ابراہیم تیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ میں نے جب بھی اپنے قول کو اپنے عمل پر پیش کیا تو مجھے خوف ہوا کہ میں جھٹلانے والا نہ ہوں۔‘‘[1] (د) حضرت حسن رحمہ اللہ سے ذکر کیا جاتا ہے کہ انھوں نے فرمایا: ’’(ریاکاری)سے مومن ہی ڈرتا ہے اور اس سے منافق ہی مامون ہوتاہے۔‘‘[2] (ھ) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا:’’میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں ‘ کیا تم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام بھی منافقوں میں سے بتایا ہے؟ انھوں نے جواب دیا: نہیں،لیکن آپ کے بعد میں کسی اورکا تزکیہ نہیں کروں گا۔‘‘[3]
Flag Counter