Maktaba Wahhabi

62 - 90
ہوں ، کہ کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے ، کہ تم ہمیں صرف ان ہی کی عبادت کرنے کا حکم دو، ہم ان کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں اور ہم ان شرکاء کو چھوڑ دیں جن کی ہمارے آباؤ و اجداد عبادت کرتے تھے؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہاں ، اللہ تعالیٰ کی قسم!‘‘ انہوں [ ابن عباس رضی اللہ عنہما ] نے بیان کیا: ’’پھر انہوں نے اسلام کے ایک ایک فریضہ زکوٰۃ، روزہ، حج اور دیگر احکام کا ذکر کیا ۔ وہ ہر فریضہ کے متعلق سوال کرتے وقت اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قسم دے کر دریافت کرتے، جس طرح کہ انہوں نے پہلے قسم دے کر پوچھا تھا۔ اپنے استفسارات سے فارغ ہونے پر انہوں نے کہا: ’’ فَإِنِّيْ أَشْھَدُ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا صلي اللّٰه عليه وسلم رَسُوْلُ اللّٰہِ ، وَسَأُوَدِّيْ ھٰذِہِ الْفَرَائِضَ ، وَأَجْتَنِبُ مَا نَھَیْتَنِيْ عَنْہُ ، ثُمَّ لَا أَزِیْدُ وَلَا أَنْقُصُ۔‘‘ [پس بلاشبہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں ، کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں ۔ میں ان فرائض کو ادا کروں گا اور آپ کی ممنوعہ باتوں سے اجتناب کروں گا ۔ ان میں کسی بھی قسم کی کمی و بیشی نہ کروں گا۔] انہوں [ابن عباس رضی اللہ عنہما ] نے بیان کیا:’’پھر وہ اپنے اونٹ کی طرف لوٹے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ إِنْ یَصْدُقْ ذُوْا الْعَقِیْصَتَیْنِ یَدْخُلِ الْجَنَّۃَ۔‘‘ [اگر اس دو مینڈھیوں والے نے سچ بولا ہے ،تو وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔]
Flag Counter