Maktaba Wahhabi

63 - 90
انہوں نے بیان کیا:’’وہ اپنے اونٹ کے پاس پہنچے ، اس کی رسی کو کھولا اور اپنی قوم کی طرف روانہ ہو گئے۔ وہاں پہنچتے ہی ان کی قوم کے لوگ ان کے پاس جمع ہو گئے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کا آغاز ان الفاظ کے ساتھ کیا: ’’بِئْسَتِ الْلَّاتُ وَالْعُزَّی۔‘‘ [لات و عزیٰ بُرے ہیں ۔] انہوں [ اُن کی قوم کے لوگوں ] نے کہا: ’’مَہٍ یَا ضِمَامُ! اِتَّقِ الْبَرَصَ وَالْجَذَامَ! اِتَّقِ الْجُنُوْنَ!‘‘ [اے ضمام! خاموش ہو جاؤ۔ پھلبہری اور کوڑھ سے ڈرو! دیوانگی سے بچو۔] انہوں نے کہا: ’’وَیْلَکُمْ إِنَّھُمَا لَا یَضُرَّانِ وَلَا یَنْفَعَانِ۔ إِنَّ اللّٰہَ قَدْ بَعَثَ رَسُوْلًا ، وَأَنْزَلَ عَلَیْہِ کِتَابًا اِسْتَنْقَذَکُمْ بِہٖ مِمَّا کُنْتُمْ فِیْہِ ، وَإِنِّيْ أَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا صلي اللّٰه عليه وسلم عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ ، وَإِنِّيْ قَدْ جِئْتُکُمْ مِنْ عِنْدِہِ بمَا أَمَرَکُمْ بِہِ ، وَنَھَاکُمْ عَنْہُ۔‘‘ [تمہارا ستیا ناس ہو! وہ دونوں ضرر و نفع نہیں پہنچا سکتے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ایک رسول۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مبعوث فرمائے ہیں اور ان پر ایک کتاب نازل کر کے تمہیں اس [ گم راہی ] سے بچایا ہے، جس میں تم تھے۔ اور بلاشبہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں ، کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ،وہ یکتا ہیں اور یقینا محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ان کے بندے اور رسول ہیں ۔ اور میں ان کی جانب سے تمہارے پاس وہ باتیں لے کر
Flag Counter