Maktaba Wahhabi

61 - 90
انہوں نے کہا: ’’ ابْنَ عبدِ الْمُطَّلَبِ! إِنِّيْ سَائِلُکَ وَمُغَلِّظٌ في الْمَسْألَۃِ ، فَلَا تَجِدَنَّ فِيْ نَفْسِکَ۔‘‘ [عبدالمطلب کے بیٹے! بلاشبہ میں تم سے [کچھ باتیں ] دریافت کروں گا اور دورانِ سوال درشتی سے پیش آؤں گا ، سو تم اپنے دل میں میرے بارے میں ملال نہ کرنا۔] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لَا أَجِدُ فِيْ نَفْسِيْ ، فَسَلْ عَمَّا بَدَالَکَ۔‘‘ [میں اپنے دل میں ملال نہیں لاتا، تم جو چاہو، سو پوچھ لو۔] انہوں نے کہا: ’’أَنْشُدُکَ اللّٰہَ! إِلٰھَکَ وَإِلٰہَ مَنْ کَانَ قَبْلَکَ ، وَإِلٰہَ مَنْ ھُوَ کَائِنٌ بَعْدَکَ ، آللّٰہُ بَعَثَکَ إِلَیْنَا رَسُوْلًا؟‘‘ [میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی ، جو کہ تمہارے معبود ہیں ، تم سے پہلے لوگوں کے معبود ہیں اور جو تم سے بعد آنے والوں کے معبود ہیں ، کی قسم دے کر پوچھتا ہوں ، کہ کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں ہماری طرف رسول بنا کر مبعوث کیا ہے؟] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ’’اَللّٰھُمَّ نَعَمْ۔‘‘ [ہاں ، اللہ تعالیٰ کی قسم!] انہوں نے کہا: ’’میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی ، جو کہ تمہارے معبود ہیں ، تم سے پہلے لوگوں کے معبود ہیں اور جو تم سے بعد آنے والوں کے معبود ہیں ، کی قسم دے کر پوچھتا
Flag Counter