Maktaba Wahhabi

48 - 90
مسلمان ہوئے۔ [1] ۲۔ قبولِ اسلام کے بعد طلیب رضی اللہ عنہ کا ماں کو دعوتِ دین دینا: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی حضرت طلیب بن عمیر دار الأرقم میں مسلمان ہوئے۔ اس کے فوراً بعد وہ اپنی والدہ محترمہ کو دعوتِ اسلام دینے کی غرض سے نکل پڑے۔ امام ابن سعد نے محمد بن ابراہیم بن حارث تمیمی کے حوالے سے نقل کیا ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ طلیب بن عمیر رضی اللہ عنہ الارقم بن الارقم مخزومی کے گھر مسلمان ہوئے، پھر وہ [یعنی مسلمان ہوتے ہی] اپنی والدہ اروی بنت عبدالمطلب کی طرف چل دیے۔ ان کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ’’ تَبِعْتُ مُحَمَّدًا صلي اللّٰه عليه وسلم وَأَسْلَمْتُ لِلّٰہِ۔‘‘ [میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع بن چکا ہوں اور میں نے اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کو اختیار کر لیا ہے۔] ان کی والدہ نے کہا: ’’ إِنَّ أحَقَّ مَنْ وَازَرْتَ وَعَضَدْتَّ خَالَکَ وَاللّٰہِ! لَوْ کُنَّا نَقْدِرُ عَلَی مَا یَقْدِرُ عَلَیْہِ الرِّجَالُ لَتَبِعْنَاہُ ، وَذَبَیْنَاہُ۔‘‘ [تمہاری تائید اور تعاون کا سب سے زیادہ حق دار تمہارا ماموں ہے۔ اللہ تعالیٰ
Flag Counter