Maktaba Wahhabi

فضائل اہلحدیث

مؤلف: احمد بن علی بن ثابت الخطیب بغدادی

ناشر: دار التقوی کراچی

سال شائع: ستمبر 2002ء

مترجم: الشیخ خالد گھرجاکھی حفظہ اللہ

بسم اللّٰه الرحمن الرحیم تعارف الحمد للّٰہ الذی اصح حدیث دینہ باسنادہ الرفیع ۔ واوثق سنتہ باسناد رسولہ محمدن الشفیع۔ والصلوۃ والسلام علی من اسند شرعتہ بالصحۃ الکاملۃ واحسن الضنیع ۔ وعلی آلہ واصحابہ ھداۃ السبیل من غیر شذ وذ و تدلیس شنیع ۔ اللہم صل وسلم علی ما طلع القمران و تعاقبت الملوان حدیث کا لفظ عربی زبان میں گفتگو کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ گفتگو کا تعلق حق تعالیٰ سے ہو یا انبیاء علیہم السلام یاعامۃ الناس سے، مگر فن حدیث کی اشاعت اوررواج کے بعد یہ لفظ حقیقت عرفیہ کے طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فداہ ابی وامی کے اقوال و افعال وغیرہ پر بولا جاتا ہے۔ خصوصاً دینی امور اور اسلامی مسائل میں جب حدیث کا تذکرہ آجائے تو اس سے مراد صرف حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہوگی۔ ائمہ فن کبھی بعض صحابہ کے ارشادات کو بھی اس میں شامل فرمالیتے ہیں۔ موطا امام مالک، مصنف ابوبکر بن ابی شیبہ اور مسند طیالسی وغیرہ کو آثار کی کثرت کے باوجود عموماً حدیث ہی کی کتب میں شامل سمجھا گیا ہے۔ تدوین فن حدیث کے جمع و تدوین کی رفتار بالکل طبعی ہے۔ ابتداء میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے واقعات ،آپ کے سیر اور مغازی ، سفر و حضر کے حوادث ذہنوں میں منقش تھے۔ جیسے دنیا میں دیکھے بھالے اہم واقعات ذہنوں میں مرتسم ہوتے ہیں۔ سالہا سال تک وہ ذہن سے نہیں اترتے۔
x
صفحہعنوان
7تعارف
7تدوین
8فرعی اختلاف
9عباسی انقلاب
10مغالطہ
28﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ میری ایک حدیث بھی یاد ہو تو پہنچا دو﴾ ﴿اورمجھ پر جھوٹ نہ بولو﴾
29﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس شخص کے لئے دعاکرنا جو حدیثیں پڑھے پڑھائے﴾
30﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان کہ جو شخص میری امت کیلئے 40حدیثیں حفظ کرے﴾
30﴿نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہلحدیث کی عزت کرنیکا حکم فرمانا﴾
31﴿اسلام غربت سے شروع ہوا اور پھر عنقریب غریب ہوجائیگا غربا کو خوشخبری ہو﴾
32﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان کہ میری امت میں 70سے اوپر فرقے ہوجائینگے﴾
33﴿نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اس علم کو عادل لوگ حاصل کرینگے﴾
34﴿تبلیغ کے بارے میں اہلحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ہیں﴾
35﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اہلحدیث کے ایمان کی تعریف کرنا﴾
37﴿بہ کثرت درود پڑھنے کی وجہ سے اہلحدیث روز قیامت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ﴾ ﴿کے قریب ہوں گے﴾
38﴿نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے بعد اپنی حدیث کے طالب علموں کی بشارت دینا اور﴾ ﴿ان کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان سند کا متصل ہونا﴾
41﴿اہلحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امانت بردار ہیں﴾
42﴿اہلحدیث حامیان دین ہیں وہ سنتوں سے اعتراضات دُور کرتے ہیں﴾
43﴿امت میں سے بہترین لوگ﴾
45﴿اہلحدیث ابدال اور اولیاء اللہ ہیں﴾
45﴿اگر اہلحدیث نہ ہوتے تو اسلام مٹ جاتا﴾
47﴿قیامت کے دن نجات کے سب سے زیادہ حقدار اور سب سے پہلے جنت﴾ ﴿میں جانے والے اہلحدیث ہیں﴾
48﴿علم حدیث کی جستجو کیلئے سفر کرنیوالوں کی فضیلت﴾
50﴿شاہان اسلام جنہوں نے اہلحدیث کیلئے بیت المال کا حصہ مقرر کیا ﴾
52﴿مرتے دم تک حدیث لکھنے میں مشغول رہنا﴾
53﴿اہل حدیث قوی دلائل والی جماعت ہے﴾
55﴿اہلحدیث کی مدح اور اہل الرائے کی مذمت﴾
58﴿حدیث کو حفظ کرنے اور اس کے ادب کرنیکا ثواب﴾
58﴿علم حدیث کو طلب کرنا ساری عبادتوں سے افضل عبادت ہے﴾
59﴿حدیث کی روایت نفل نماز سے افضل ہے﴾
60﴿حدیث کا لکھنا نفلی روزوں سے افضل ہے﴾
61﴿سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے روایت حدیث سے کیوں منع فرمایا تھا اور آپ﴾ ﴿کے فرمان کا صحیح مطلب کیاہے؟﴾
65﴿صحابہ کرام اورتابعین عظام کی ان بعض روایات کا بیان جو حدیث کے حفظ ،﴾ ﴿اشاعت اور مذاکرہ کی بابت مروی ہیں﴾
69﴿حدیث کی مجلسوں اور اہلحدیث کی صحبتوں کے سُرور کا بیان﴾
75﴿ان روایتوں کابیان جن سے کچھ لوگ مغالطہ میں پڑ جاتے ہیں﴾﴿ اور ان کا صحیح مطلب﴾
80﴿امام مغیرہ بن مقسم ضبّی کے ایسے ہی قول کا صحیح مطلب﴾
84﴿سلیمان بن مہران اعمش رحمہ اللہ کے اقوال کا صحیح مطلب﴾
87﴿امام ابو بکر بن عیاش رحمہ اللہ سے بھی اسی طرح مروی ہے﴾
89﴿امام ابوبکر بن عیاش رحمہ اللہ کا کھلے لفظوں میں اہلحدیث کے فضائل ﴾﴿بیان کرنا﴾
Flag Counter