Maktaba Wahhabi

فضائل اہلحدیث

مؤلف: احمد بن علی بن ثابت الخطیب بغدادی

ناشر: دار التقوی کراچی

سال شائع: ستمبر 2002ء

مترجم: الشیخ خالد گھرجاکھی حفظہ اللہ

پہلا باب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کااپنی حدیثیں حفظ کرنے اور انہیں دوسروں کو پہنچانے کا حکم ﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ میری ایک حدیث بھی یاد ہو تو پہنچا دو﴾ ﴿اورمجھ پر جھوٹ نہ بولو﴾ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری ایک ہی حدیث یاد ہوتو بھی پہنچا دو ۔بنی اسرائیل کی باتیں بیان کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولنے والا جہنمی ہے۔ اس حدیث کی کئی سندیں ہیں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حدثوا عن بنی اسرائیل ولا حرج بنی اسرائیل کی باتیں بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ میری حدیثیں روایت کرو اور مجھ پر جھوٹ نہ بولو (اس حدیث کو علامہ خطیب رحمہ اللہ نے قریباً دس بارہ سندوں سے بیان فرمایا ہے) ﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ حاضر شخص غیر حاضر کو پہنچا دے﴾ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الا فلیبلغ الشاھد الغائب فانہ رب مبلغ یبلغہ اوعنی لہ من سامع۔ خبردار ہوجاؤ ہر حاضر کو چاہیئے کہ وہ غیر حاضر کو پہنچا دیا کرے بعض وہ لوگ جنہیں پہنچایا جائے پہنچانے والے سے بھی زیادہ نگہداشت رکھنے والے ہوتے ہیں۔ دوسری سند میں اتنی زیادتی ہے
x
صفحہعنوان
7تعارف
7تدوین
8فرعی اختلاف
9عباسی انقلاب
10مغالطہ
28﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ میری ایک حدیث بھی یاد ہو تو پہنچا دو﴾ ﴿اورمجھ پر جھوٹ نہ بولو﴾
29﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس شخص کے لئے دعاکرنا جو حدیثیں پڑھے پڑھائے﴾
30﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان کہ جو شخص میری امت کیلئے 40حدیثیں حفظ کرے﴾
30﴿نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہلحدیث کی عزت کرنیکا حکم فرمانا﴾
31﴿اسلام غربت سے شروع ہوا اور پھر عنقریب غریب ہوجائیگا غربا کو خوشخبری ہو﴾
32﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان کہ میری امت میں 70سے اوپر فرقے ہوجائینگے﴾
33﴿نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اس علم کو عادل لوگ حاصل کرینگے﴾
34﴿تبلیغ کے بارے میں اہلحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ہیں﴾
35﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اہلحدیث کے ایمان کی تعریف کرنا﴾
37﴿بہ کثرت درود پڑھنے کی وجہ سے اہلحدیث روز قیامت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ﴾ ﴿کے قریب ہوں گے﴾
38﴿نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے بعد اپنی حدیث کے طالب علموں کی بشارت دینا اور﴾ ﴿ان کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان سند کا متصل ہونا﴾
41﴿اہلحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امانت بردار ہیں﴾
42﴿اہلحدیث حامیان دین ہیں وہ سنتوں سے اعتراضات دُور کرتے ہیں﴾
43﴿امت میں سے بہترین لوگ﴾
45﴿اہلحدیث ابدال اور اولیاء اللہ ہیں﴾
45﴿اگر اہلحدیث نہ ہوتے تو اسلام مٹ جاتا﴾
47﴿قیامت کے دن نجات کے سب سے زیادہ حقدار اور سب سے پہلے جنت﴾ ﴿میں جانے والے اہلحدیث ہیں﴾
48﴿علم حدیث کی جستجو کیلئے سفر کرنیوالوں کی فضیلت﴾
50﴿شاہان اسلام جنہوں نے اہلحدیث کیلئے بیت المال کا حصہ مقرر کیا ﴾
52﴿مرتے دم تک حدیث لکھنے میں مشغول رہنا﴾
53﴿اہل حدیث قوی دلائل والی جماعت ہے﴾
55﴿اہلحدیث کی مدح اور اہل الرائے کی مذمت﴾
58﴿حدیث کو حفظ کرنے اور اس کے ادب کرنیکا ثواب﴾
58﴿علم حدیث کو طلب کرنا ساری عبادتوں سے افضل عبادت ہے﴾
59﴿حدیث کی روایت نفل نماز سے افضل ہے﴾
60﴿حدیث کا لکھنا نفلی روزوں سے افضل ہے﴾
61﴿سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے روایت حدیث سے کیوں منع فرمایا تھا اور آپ﴾ ﴿کے فرمان کا صحیح مطلب کیاہے؟﴾
65﴿صحابہ کرام اورتابعین عظام کی ان بعض روایات کا بیان جو حدیث کے حفظ ،﴾ ﴿اشاعت اور مذاکرہ کی بابت مروی ہیں﴾
69﴿حدیث کی مجلسوں اور اہلحدیث کی صحبتوں کے سُرور کا بیان﴾
75﴿ان روایتوں کابیان جن سے کچھ لوگ مغالطہ میں پڑ جاتے ہیں﴾﴿ اور ان کا صحیح مطلب﴾
80﴿امام مغیرہ بن مقسم ضبّی کے ایسے ہی قول کا صحیح مطلب﴾
84﴿سلیمان بن مہران اعمش رحمہ اللہ کے اقوال کا صحیح مطلب﴾
87﴿امام ابو بکر بن عیاش رحمہ اللہ سے بھی اسی طرح مروی ہے﴾
89﴿امام ابوبکر بن عیاش رحمہ اللہ کا کھلے لفظوں میں اہلحدیث کے فضائل ﴾﴿بیان کرنا﴾
Flag Counter