Maktaba Wahhabi

فضائل اہلحدیث

مؤلف: احمد بن علی بن ثابت الخطیب بغدادی

ناشر: دار التقوی کراچی

سال شائع: ستمبر 2002ء

مترجم: الشیخ خالد گھرجاکھی حفظہ اللہ

اور اس کے ساتھیوں کی طرف جو اہل الرائے تھے۔ پھر پڑھتے ہیں فَقَدْ وَکَّلْنَا بِہَا قَوْمًا لَّیْسُوْا بِہَا بَکَافِرِیْنَ (الانعام:89) (یعنی ہم نے ایک ایسی قوم بھی اس کی طرفدار بنائی ہے جواس کے ساتھ کبھی کفر نہیں کرے گی) ، اور آپ اشارہ کرتے ہیں امام احمد رحمہ اللہ اور ان کے ساتھیوں کی طرف۔ امام خطیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو محمد عبداللہ بن مسلم بن قتیبہ رحمہ اللہ اپنی کتاب تاویل مختلف الحدیث میں بدعتی گروہ جو اعتراضات اہلحدیث پر کرتے ہیں انہیں بیان کرکے ان کا پورا جواب دیتے ہیں جو کہ ہر اس شخص کو جو نیک نیتی کے ساتھ اللہ کی جانب سے توفیق والا ہوتو کافی وافی ہیں۔ میں بھی اپنی اس کتاب میں ان شاء اللہ تعالیٰ بیان کروں گا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح لوگوں کو اپنی حدیثیں پہنچانے کا حکم فرمایا ہے۔ اورکیسی کیسی رغبتیں انہیں دلائی ہیں۔ آپ کی حدیثیں نقل کرنے کی کیا کیا فضیلتیں ہیں۔ پھر میں اس بارے میں صحابہ اور تابعین اور علماء دین سے بھی جو کچھ وارد ہے اسے بیان کروں گا جس سے اہلحدیث کے فضائل ان کے درجات ان کے مناقب اور ان کی بزرگیاں معلوم ہونگی۔ اللہ عزوجل سے ہماری دعا ہے کہ وہ ہمیں ان کی محبت کی وجہ سے نفع دے اور انہیں کے طریقہ پر زندہ رکھے اور اسی پر مارے۔ اور انہیں کے ساتھ حشر کرے۔ وہ خبر رکھنے والا جاننے والا اور ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
x
صفحہعنوان
7تعارف
7تدوین
8فرعی اختلاف
9عباسی انقلاب
10مغالطہ
28﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ میری ایک حدیث بھی یاد ہو تو پہنچا دو﴾ ﴿اورمجھ پر جھوٹ نہ بولو﴾
29﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس شخص کے لئے دعاکرنا جو حدیثیں پڑھے پڑھائے﴾
30﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان کہ جو شخص میری امت کیلئے 40حدیثیں حفظ کرے﴾
30﴿نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہلحدیث کی عزت کرنیکا حکم فرمانا﴾
31﴿اسلام غربت سے شروع ہوا اور پھر عنقریب غریب ہوجائیگا غربا کو خوشخبری ہو﴾
32﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان کہ میری امت میں 70سے اوپر فرقے ہوجائینگے﴾
33﴿نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اس علم کو عادل لوگ حاصل کرینگے﴾
34﴿تبلیغ کے بارے میں اہلحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ہیں﴾
35﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اہلحدیث کے ایمان کی تعریف کرنا﴾
37﴿بہ کثرت درود پڑھنے کی وجہ سے اہلحدیث روز قیامت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ﴾ ﴿کے قریب ہوں گے﴾
38﴿نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے بعد اپنی حدیث کے طالب علموں کی بشارت دینا اور﴾ ﴿ان کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان سند کا متصل ہونا﴾
41﴿اہلحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امانت بردار ہیں﴾
42﴿اہلحدیث حامیان دین ہیں وہ سنتوں سے اعتراضات دُور کرتے ہیں﴾
43﴿امت میں سے بہترین لوگ﴾
45﴿اہلحدیث ابدال اور اولیاء اللہ ہیں﴾
45﴿اگر اہلحدیث نہ ہوتے تو اسلام مٹ جاتا﴾
47﴿قیامت کے دن نجات کے سب سے زیادہ حقدار اور سب سے پہلے جنت﴾ ﴿میں جانے والے اہلحدیث ہیں﴾
48﴿علم حدیث کی جستجو کیلئے سفر کرنیوالوں کی فضیلت﴾
50﴿شاہان اسلام جنہوں نے اہلحدیث کیلئے بیت المال کا حصہ مقرر کیا ﴾
52﴿مرتے دم تک حدیث لکھنے میں مشغول رہنا﴾
53﴿اہل حدیث قوی دلائل والی جماعت ہے﴾
55﴿اہلحدیث کی مدح اور اہل الرائے کی مذمت﴾
58﴿حدیث کو حفظ کرنے اور اس کے ادب کرنیکا ثواب﴾
58﴿علم حدیث کو طلب کرنا ساری عبادتوں سے افضل عبادت ہے﴾
59﴿حدیث کی روایت نفل نماز سے افضل ہے﴾
60﴿حدیث کا لکھنا نفلی روزوں سے افضل ہے﴾
61﴿سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے روایت حدیث سے کیوں منع فرمایا تھا اور آپ﴾ ﴿کے فرمان کا صحیح مطلب کیاہے؟﴾
65﴿صحابہ کرام اورتابعین عظام کی ان بعض روایات کا بیان جو حدیث کے حفظ ،﴾ ﴿اشاعت اور مذاکرہ کی بابت مروی ہیں﴾
69﴿حدیث کی مجلسوں اور اہلحدیث کی صحبتوں کے سُرور کا بیان﴾
75﴿ان روایتوں کابیان جن سے کچھ لوگ مغالطہ میں پڑ جاتے ہیں﴾﴿ اور ان کا صحیح مطلب﴾
80﴿امام مغیرہ بن مقسم ضبّی کے ایسے ہی قول کا صحیح مطلب﴾
84﴿سلیمان بن مہران اعمش رحمہ اللہ کے اقوال کا صحیح مطلب﴾
87﴿امام ابو بکر بن عیاش رحمہ اللہ سے بھی اسی طرح مروی ہے﴾
89﴿امام ابوبکر بن عیاش رحمہ اللہ کا کھلے لفظوں میں اہلحدیث کے فضائل ﴾﴿بیان کرنا﴾
Flag Counter