Maktaba Wahhabi

604 - 665
5۔ماہ ربیع الاول اور حب رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم) کے مظاہرے:یہ کتاب ان بدعات کے رد میں لکھی گئی ہے جو ماہ ربیع الاول میں کی جاتی ہیں۔ 6۔تزئین مساجد کی شرعی حیثیت: امت مسلمہ میں مسجدوں کی تزئین وآرائش کا سلسلہ بہت بڑھ گیاہے۔اس کتاب میں اس کی شرعی حیثیت واضح کی گئی ہے۔ 7۔خضاب کی شرعی حیثیت:اس کتاب میں خضاب کی مشروعیت کے بارے میں بحث کی گئی ہے۔ 8۔تزئین وتجمل کی شرعی حیثیت:بعض حلقوں میں تزئین وتجمل کو شرعاً غیر مستحسن سمجھا جاتا ہے۔اس کتاب میں اس کی شرعی حیثیت واضح کی گئی ہے۔ 9۔فریضہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر :اس کتاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی تاکید واہمیت تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔ 10۔اتباع سنت کامفہوم کتاب وسنت اور اقوالِ سلف کی روشنی میں: مسلمانوں کا ہر طبقہ اپنے آپ کو متبع سنت قراردیتا ہے۔اس کتاب میں(جیسا کہ نام سے ظاہر ہے) اتباع سنت کے صحیح مفہوم کی وضاحت کی گئی ہے۔ 11۔ضعیف وموضوع روایات: ہمارے یہاں تقریر وتحریر میں بعض موضوع اورضعیف روایات بیان کی جاتی ہیں، اس کتاب میں ان روایات کا ذکر کیا گیا ہے۔اس موضوع کی یہ نہایت اہم کتاب ہے۔ 12۔دیارِغیر میں:یہ مولانا عبدالسلام رحمانی کا سفرنامہ ہے جو 321صفحات پر محیط ہے۔نہایت دلچسپ سفر نامہ ہے۔معلوم ہوتا ہے مولانا نے تقریباً پوری دنیا کی سیاحت کرڈالی ہے۔ان کی یہ بہت بڑی خوبی ہے کہ جہاں گئے اسلام کی تبلیغ کا فریضہ انجام دیا۔سفر نامے کی زبان اور مولانا کے اندازِ بیان میں بڑی کشش پائی جاتی ہے۔اس سفر نامے میں ان کا پاکستان کا سفر نامہ بھی شامل ہے جو انھوں نے جنوری 1990ء میں کیا۔لاہور میں ان کا قیام دفتر ”الاعتصام“(دارالدعوۃ السّلفیہ) میں رہا۔یہیں میری ان سے ملاقات ہوئی۔اس کا ذکر انھوں نے جن الفاظ میں کیا ہے، وہ الفاظ بھی اگر یہاں درج کردئیے جائیں تو کیا مضائقہ ہے۔قارئین کرام نے اتنا کچھ پڑھا ہے تو یہ چند الفاظ بھی پڑھ لیجئے جو انھوں نے اس فقیر کے بارے میں تحر یر کیے ہیں۔ان الفاظ کے اندراج کو میں اپنی ذات تک محدود کرکے بخل سے کام نہیں لینا چاہتا بلکہ اس زمانے(1990ء) کے”الاعتصام“ کے ارکانِ ادارت کا ذکر بھی انہی کے الفاظ میں کرتا ہوں۔لکھتے ہیں: وہیں میری ملاقات جناب حافظ صلاح الدین یوسف صاحب، حافظ نعیم الحق صاحب،
Flag Counter