Maktaba Wahhabi

584 - 665
6۔مسنون نکاح اور شادی بیاہ کی رسومات:نکاح سنت ہے لیکن رسوم کا سلسلہ خلافِ سنت ہے۔ 7۔مفرورلڑکیوں کانکاح اورہماری عدالتیں:اس کتاب میں شریعت کی روشنی میں نکاح کے سلسلے میں ولایت کو ضروری قراردیا گیا ہے۔ 8۔رسومات محرم الحرام اور سانحہ کربلا: یہ کتاب پہلے”ماہ محرم اور موجودہ مسلمان“ کے نام سے چھپتی رہی ہے۔پھر نئے نام سے سانحہ کربلا کے اضافے کے ساتھ شائع ہوئی۔ 9۔نماز مسنون مع ادعیہ ماثورہ:اس کتاب کے مندرجات کا اندازہ اس کے نام سے ہو جاتا ہے۔ 10۔نماز محمدی: بچوں کے لیے مسنون نماز کی تلخیص۔ 11۔توحید وشرک کی حقیقت مع مظالطات وشبہات کاازالہ۔ 12۔قبرپرستی:قبر پرستوں کے دلائل کا جائزہ۔ 13۔احکام ومسائل عیدالاضحیٰ: اس میں عیدالاضحیٰ کے احکام ومسائل بیان کیے گئے ہیں۔ 14۔حصن المسلم:صحیح دعاؤں پرمشتمل عربی کتاب کا ترجمہ۔ 15۔کیا خواتین کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے: یہ کتاب اس موضوع میں احناف کے جواب میں لکھی گئی ہے۔ 16۔نفاذ شریعت کیوں اور کیسے؟:یہ ایک مقالہ ہے جوحافظ صاحب نےامام ابوحنیفہ کانفرنس منعقدہ اسلام میں پڑھا۔ 17۔اجتہاد اورتعبیر شریعت کے اختیار کامسئلہ۔پارلیمنٹ اس کی اہل ہے یا باصلاحیت علمائے اسلام؟ 18۔ایصال ثواب اور قرآن خوانی:فوت شدہ کے لیے ایصال ثواب کی خاطر جو قرآن خوانی کی جاتی ہے، اس کتاب میں اس کے متعلق شرعی نقطہ نظر سے وضاحت کی گئی ہے۔ 19۔جشن عیدمیلاد:جو لوگ اسے جائز قراردیتے ہیں اس رسالے میں ان کے دلائل کا جائزہ لیا گیا ہے۔ 20۔اہلحدیث اوراہل تقلید: اس میں ان اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے جو جماعت اہلحدیث اورمسلک اہلحدیث پر کیے جاتے ہیں۔
Flag Counter