21۔۔۔نمیمۃ الصحی فی ترجمۃ الاربعین من احادیث النبی صلی اللہ علیہ وسلم:نواب صدیق حسن خاں کی کتاب کی تسہیل و تنقیح۔ 22۔۔۔حد رجم کی شرعی حیثیت : مولانا امین احسن اصلاحی اور دیگر منکرین رجم کے رد میں۔ 23۔۔۔عورت کی سربراہی کا مسئلہ اور شبہات و مغالطات کا جائزہ: کتاب کا مطلب نام سے ظاہر ہے۔ 24۔۔۔اسلامی خلفاء و ملوک کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ: کتاب کے مشمولات کا اندازہ اس کے نام سے ہوجاتا ہے۔ 29۔۔۔تحریک جہاد اور اہل حدیث و احناف : اس میں تحریک جہاد کے بارے میں علمائے احناف کے دعادی کا تجربہ کیا گیا ہے۔ 26۔۔۔تنقیح الرواۃ فی تخریج احادیث المشکوۃ : یہ عربی کتاب ہے جو ”احسن التفاسیر“کے فاضل مصنف ڈپٹی سید احمد حسن دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی چار جلدوں پر مشتمل تصنیف ہے۔ اس کی دو جلدیں تقسیم ملک سے پہلے مطبع مجتبائی دہلی سے شائع ہوئی تھیں۔ تیسری جلد کا مسودہ تھا جو حضرت مولانا عطاء اللہ حنیف کی تحقیق سے شائع ہوا۔ چوتھی جلد حافظ صلاح الدین یوسف اور مرحوم قاری نعیم الحق نعیم کی تحقیق سے شائع ہوئی۔ (27)حقوق امتہ(28)حقوق العباد (29)حقوق الوالدین (30)حقوق الاولاد (31)حقوق الزوجین(32)واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات(33)کھانے پینے کے آداب (34)سونے جاگنے کے آداب(35)سلام کے آداب و احکام (36)خواتین سے متعلقہ بعض اہم مسائل احادیث کی روشنی میں(37)ایام مخصوصہ میں عورت کا قرآن پڑھنا اور چھونا(38)مسئلہ طلاق ثلاثہ اور علمائے احناف (39)عظمت حدیث اور اس کے تقاضے (40)اسلامی لباس۔۔۔آداب و احکام (41)ترجمۃ القرآن (لفظی بکسوں میں ) (42)منحۃ الباری ترجمہ الادب المفرد للبخاری : یہ ترجمہ ماہنامہ ”شہادت“اسلام آباد میں بالاقساط شائع ہو رہا ہے۔ یہ سطور 12۔اکتوبر 2006ء کو لکھی گئی ہیں اور اپنی دانست میں حافظ صلاح الدین یوسف کی ان تمام علمی و تصنیفی سر گرمیوں کا ذکر کر دیا گیا ہے جو اس تاریخ تک انھوں نے سر انجام دیں۔ ان بیالیس تصانیف میں جن کے نام گزشتہ سطور میں درج ہوئے۔ بعض چھوٹے چھوٹے رسائل کی صورت میں ہیں۔ جس کااندازہ ان کے نام سے ہو جاتا ہے اور بعض ضخیم ہیں، لیکن یہ چھوٹی بڑی |