حدیث اور اسلام (4)فضیلت جہاد اور اسلام (5)تصویر کشی اور اسلام (6) و تبلیغ اور اسلام(7)ماہ رمضان اور اسلام (8)جشن میلاد اور اسلام (9)فریضہ زکوٰۃ اور اسلام (10)ایک جھوٹا وصیت نامہ (11)پردہ اور اسلام (12)ناموس عورت اور اسلام(13)یہود اور اسلام(14)شیخ محمد بن عبدالوہاب اور ان کی دعوت (15)نصرت ایزدی اور اسلام(16اہمیت نماز اور اسلام (17)طریقہ نماز نبوی (18)رہنمائے حج وعمرہ۔ شیخ عبدالعزیز بن باز کے ان رسالوں کا اُردو ترجمہ رسائل کی صورت میں سعودی عرب بھی ہزاروں کی تعداد میں چھپا اور اُردو دان طبقے نے اس ترجمے سے بے حد استفادہ کیا۔ پاکستان میں یہ رسائل مرکز الدراسات الاسلامیہ 129۔15 ایل میاں چنوں ضلع خانیوال کی طرف سے معرض اشاعت میں آئے۔ اس کے علاوہ حافظ عبدالستار حماد نے سعودی عرب کے اس دور کے چیف جسٹس شیخ عبداللہ بن حمید کے رسائل اُردو میں شائع کیے، جن کے نام یہ ہیں۔ (1)پندو نصیحت (2) نظام اشتراکیت اور اسلام۔ حافظ صاحب نے شیخ عبدالرحمٰن ناصر سعدی کے ایک عربی رسالے کا اُردو ترجمہ ”تمباکو نوشی کا شرعی حکم“کے نام سے شائع کیا۔ عقیدے کے موضوع پر حافظ صاحب نے شیخ محمد صالح عثیمین کے ایک عربی رسالے کا ترجمہ بنام”عقیدہ اہل السنۃ والجماعۃ کتاب و سنت کی روشنی میں“کیا جو مرکز الدراسات الاسلامیہ 129۔ 15۔ ایل میاں چنوں کی طرف سے شائع ہوا۔ دارالحدیث مکہ مکرمہ کے ایک سلفی المسلک استاذ شیخ محمد جمیل زینو کا عقیدے سے متعلق ایک رسالہ عربی سے اُردو کے قالب میں ڈھال کر”اصلاح عقیدہ“ کے نام سے طبع کیا۔ اس رسالے کو اس قدر قبولیت عامہ نصیب ہوئی کہ مختلف ممالک میں اب تک اس کے پندرہ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔پاکستان کے کئی پبلشروں نے اسے شائع کیا۔ یہ وہ رسائل ہیں، جن کا حافظ عبدالستار حمادنے مدینہ یونیورسٹی کے زمانہ طالب علمی میں عربی زبان سے اُردو میں ترجمہ کیا اور ان کی اشاعت عمل میں آئی۔ اب ذیل میں ان کی ان قلمی خدمات کا ذکر کیا جاتا ہے جو انھوں نے نصابی تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد تدریسی دور میں سر انجام دیں۔ ان کا تعلق ترجمے سے بھی ہے اور تصنیف و تالیف سے بھی۔ 1۔۔۔مختصر صحیح بخاری: یہ کتاب دراصل نویں صدی ہجری کے ایک محدث جلیل امام زین |