Maktaba Wahhabi

563 - 665
الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم اے عربی کا امتحان پہلی پوزیشن میں پاس کیا۔ سکول میں اگرچہ درسیات کی متداول کتابیں پڑھانے کا سلسلہ نہیں تھا، لیکن ان کے درس قرآن سے طلبا ءکے ذہن بدلے اور دینیات کی طرف ان کا رجحان ہوا۔ 12۔جون1988؁ءکو ان کا تبادلہ اپنی مادر علمی جامعہ سلفیہ میں ہو گیا، جہاں سےوہ بارہ سال قبل 1076؁ءمیں مدینہ یونیورسٹی کو روانہ ہوئے تھے۔ یہاں وہ چار سال خدمات سر انجام دیتے رہے۔ تدریس کے علاوہ دارالافتا ءمیں رضا کارانہ طور پر فتوی نویسی کی ذمہ داری بھی ان کے سپرد تھی اور رسالہ ترجمان الحدیث کی ادارت بھی انہی کے حوالے کردی گئی تھی۔یہاں کے اساتذہ اور طلبا سے وہ بے حد خوش تھے۔ ذہنی ہم آہنگی، مسلکی یکجہتی اور فکری موافقت اللہ کا بہت بڑا احسان تھا۔ یہاں ترجمہ قرآن، کتب فقہ، صرف و نحو، اصول حدیث اور تخریج وغیرہ کی تدریس ان کے ذمے تھی۔ پانچ سال کا عرصہ انتہائی مسرت کے ساتھ انھوں نے یہاں گزارا۔ اس کے بعد اچانکہ انھیں اطلاع دی گئی کہ وہ جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن چلے جائیں، چنانچہ وہ وہاں تشریف لے گئے۔جامعہ تعلیم الاسلام کا ماحول بھی ان کے فکر و ذہن کے عین مطابق تھا۔ یہاں بھی ان کا ذہین طلباء اور خو ش مزاج اساتذہ سے واسطہ پڑا۔ جامعہ تعلیم الاسلام میں ان کو جامع ترمذی، عقیدہ طحاویہ اور حجۃ اللہ البالغہ جیسی کتابیں پڑھانے کا موقع ملا۔ یہاں کی مدت تدریس صرف ایک سال رہی۔ پھر جامعہ اشاعۃ العلوم چیچہ وطنی بھیج دیے گئے۔ بعد ازاں کچھ عرصہ دارالحدیث محمد یہ ملتا ن میں رہے۔ اس کے بعد دوبارہ جامعہ اشارعۃ العلوم چیچہ وطنی تبادلہ کردیا گیا۔یہ سطور 15۔ستمبر2007؁ء کو لکھی جارہی ہیں۔ اب تک وہ چیچہ وطنی میں مصروف تدریس ہیں اور صحیح بخاری، فوز الکبیر، مصطلح الحدیث، ہدایۃ النحو اور لغۃ العرب کی تدریس ان کے ذمے ہے۔وہ اٹھائیس سال مختلف مدراس میں خدمت تدریس سر انجام دے رہے ہیں۔ چند تلامذہ اس طویل عرصے میں بے شمار طلبا ءنے ان سے تحصیل علم کی جن میں سے متعدد حضرات مختلف مقامات میں تدریس و خطابت اور دیگر اہم خدمات پر مامور ہیں، ان سب کے نام تو کسی کو بھی یاد نہیں ہوں گے اور یاد ہوں بھی تو ان سب کے نام لکھے نہیں جا سکتے، البتہ ان میں سے بعض حضرات کے اسمائے گرامی یہاں درج کیے جاتے ہیں۔ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری (ساہیوال ) سیف اللہ خالد (دارالاندلس لاہور) حافظ شبیر احمد (جامعہ ام القریٰ مکہ مکرمہ ) حافظ محمد نذیر(ڈیرہ غازی خاں )حافظ
Flag Counter