Maktaba Wahhabi

548 - 665
تذکرہ کیا گیا ہے۔نیز تفصیل سے بتایا گیاہے کہ کسی امام نے اپنی تقلید کا حکم نہیں دیا۔بلکہ انھوں نے اپنی تقلید سے منع فرمایا ہے۔ 24۔اتفاق اُمت:اس مختصر رسالے میں افتراق امت کے اسباب بیان کیے گئے ہیں اور اس کے اتفاق واتحاد کا طریقہ اور اس کےفوائدوثمرات کو قرآن وسنت کی روشنی میں ضبط تحریرمیں لایا گیا ہے۔ 25۔ضعیف روایات: یہ صرف چالیس صفحات کا رسالہ ہے، جس میں ضعیف روایات کی پرکھ کا طریقہ، ان کا حکم، حجیت حدیث اور کتابت حدیث پرمختصر بحث کی گئی ہے۔ نیز دلائل کی رو سے ثابت کیا گیا ہے۔کہ ضعیف روایات فضائل اعمال میں بھی مقبول نہیں۔ 26۔نکاح میں ولی کی حیثیت:اس رسالے میں حافظ صاحب نے نکاح کے موقع پر دلی کی حیثیت کو قرآن وسنت کے دلائل سے واضح کیا ہے۔ 27۔سود کی حُرمت:یہ رسالہ چار حصوں پر مشتمل ہے۔حصہ اول میں سود کے بارے میں آیاتِ قرآنی، حصہ دوم میں احادیث مبارکہ، حصہ سوم میں سود کی اقسام اور ان کی حرمت اور حصہ چہارم میں مجوزین سود کے دلائل کارد کیا گیا ہے۔ 28۔مسائل قربانی:اس رسالے میں قربانی کی فضیلت:اس کی شرعی حیثیت اور جانور کی کیفیت وشرکت کے مسائل بیان کیے گئے ہیں۔ 29۔تعداد رکعات:اس میں نماز کی فضیلت واہمیت پر اورفرض نمازوں کی رکعات کی تعداد (سنن ونوافل سمیت) احادیث کی روشنی میں تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔ 30۔ایمان کی حقیقت:اس کتابچے میں ایمان کی شرعی ولغوی وضاحت، ایمان کی شرائط اور مومنین کی علامتیں قرآن وسنت کی روشنی میں ذکر کی گئی ہیں۔ 31۔اطاعت رسول:اس میں لفظ رسول کی وضاحت، نبی اوررسول کے درمیان فرق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کاحکم، قرآن وحدیث کی روشنی میں مرقوم ہے۔ 32۔شادی:یہ صرف چھبیس صفحات کا کتابچہ ہے۔اس میں قرآن وسنت کے دلائل کے ساتھ شادی کے مروجہ رسوم ورواج کی تردید کی گئی ہے۔ 33۔ازدواجی زندگی:اس میں ازدواجی زندگی کی اہمیت اور مجردین کی تردید شریعت کی روشنی میں کی گئی ہے۔ 34۔قرآن وسنت کی تعلیم پراجرت لینا جائز ہے؟ یہ رسالہ ایک شخص کے سوال کے جواب میں لکھاگیا ہے۔موضوع کا نام سے پتال جاتا ہے۔
Flag Counter