خادم نے مدینہ کتاب گھر اردو بازار گوجرانوالہ سے 1408ھ میں شائع کرایا۔صفحات 214۔ 12۔غنچہ نماز:نماز سے متعلق جیبی سائز کا کتابچہ۔ 13۔نماز مترجم:یہ بھی جیبی سائز کا کتابچہ ہے۔ 14۔مرأۃ التفسیر: یہ حافظ صاحب کے ان افادات کا مجموعہ ہے جو وہ ہرسال قرآن مجید کی تفسیر بیان کرنے سے قبل ارشاد فرماتے ہیں۔اسے حافظ صاحب کے شاگرد مولانا محمد عظیم حاصل پوری (خطیب جامع مسجد تاج گوجرانوالہ) نے ایڈٹ کیا۔125 صفحات کا یہ رسالہ مکتبہ نعمانیہ گوجرانوالہ کی طرفسے شائع ہوا۔اپنے موضوع کا بہت اچھارسالہ ہے۔ 15۔حقیقت تقلید: یہ ایک تحریری مباحثہ ہے۔پہلی دفعہ اسے کتابی صورت میں جمعیت شبان اہلحدیث گھر جاکھ(گوجرانوالہ) نے شائع کیا تھا۔ 16۔کیا تقلید واجب ہے؟ یہ بھی ایک تحریری مباحثہ ہے جو حافظ عبدالمنان نور پوری اورحنفی عالم قاضی شمس الدین صاحب کے درمیان ہوا۔فریقین کے درمیان پانچ پانچ تحریروں کا تبادلہ ہوا۔حافظ صاحب نے آخری تحریر ذیقعدہ 1401ھ کو اپنے مدمقابل قاضی صاحب کو بھجوائی، جس کا انکی طرفسے کوئی جواب نہیں آیا۔ 17۔رّد تقلید :یہ ایک حنفی عالم مولانا مفتی عبدالرشید صاحب کے فتوائے تقلید کی تردید میں ہے۔ 18۔تعداد تراویح:ایک حنفی عالم مفتی غلام سرور گجراتی نے رسالہ بنام”بیس رکعت تراویح کا شرعی ثبوت“ لکھا تھا۔حافظ عبدالمنان نور پوری نے اس کے جواب میں”تعداد تراویح“ کے نام سے کتاب لکھی۔اس پر حافظ عبدالسلام بھٹوی نے بائیس صفحات کا مقدمہ لکھا۔208 صفحات کی یہ کتاب 1407ھ میں چھپی۔ 19۔تحقیق التراویح: یہ اس موضوع پر ایک تحریری مناظرہ ہے جو حافظ عبدالمنان اوردیوبندی عالم مولانا قاضی عصمت اللہ کےدرمیان ہوا۔ حافظ صاحب نے بدلائل ثابت کیاہے کہ تراویح بیس رکعت نہیں بلکہ آٹھ رکعت ہیں۔ 20۔بیع التقسیط: یہ ایک عربی مضمون ہے جو اسلام آباد کے عربی مجلّے”نداء الاسلام“ میں چھپا تھا۔اس مضمون قسموں کی بیع کی شرعی حیثیت بیان کی گئی ہے۔ 21۔حج وعمرہ:106 صفحات کی اس کتاب میں حج اور عمرے کا مسنون طریقہ بیان کیا گیاہے۔ 22۔داڑھی: اس رسالے میں داڑھی رکھنے کے دلائل دیے گئے ہیں اور کٹوانے کو دلائل کی رو سے غلط قراردیا گیا ہے۔ 23۔آئمہ اربعہ: یہ ایک رسالہ ہے جس میں آئمہ اربعہ کے حالات، خدمات اور عقائد کا |