Maktaba Wahhabi

546 - 665
امام بخاری اور ان کی کتاب صحیح بخاری سے متعلق طلباء کو بعض ضروری اور اہم معلومات املا کراتے ہیں۔”مرأۃ البخاری“ انہی معلومات پر مشتمل ہے، جسے حافظ صاحب کے لائق شاگرد مولانا محمد یونس عتیق نے ایڈٹ کرکے حافظ صاحب کی خدمت میں پیش کیا۔240 صفحات کی یہ کتاب پہلی دفعہ 1999ء میں مولانا محمد طیب(مدرس جامعہ شمس الہدیٰ ڈسکہ، ضلع سیالکوٹ) کی کوششوں سے شائع ہوئی۔ 4۔زبدۃ المقترح فی علم المصطلح: یہ کتاب عربی زبان میں ہے اوراس میں اصول حدیث اور حجیت حدیث پر بحث کی گئی ہے۔نیز منکرین حدیث کے شبہات کا ازالہ کرنے کی سعی فرمائی گئی ہے۔اسے ادارہ تحقیقات سلفیہ گوجرانوالہ نے شائع کیا۔ 5۔فصل الخطاب فی تفسیر فاتحۃ الکتاب: حافظ صاحب 1998ء؁ سے نمازِ فجر کے بعد درس قرآن دے رہے ہیں۔یہ کتاب انہی دروس پر مشتمل ہے جو سورہ فاتحہ کی تفسیر ہے۔440 صفحات کی یہ تفسیر پہلی دفعہ 1424ھ میں مولانا محمد طیب نے شائع کی۔ 6۔زبدۃ التفسیر لوجہ التفسیر؛ یہ کتاب اصول تفسیر کے مباحث پرمشتمل ہے اورعربی زبان میں ہے۔ادارہ تحقیقات سلفیہ گوجرانوالہ کی طرف سے 2004ء(1424ھ)میں اشاعت پذیر ہوئی۔ 7۔خطبات نور پوری:یہ مسائل جنازہ سے متعلق حافظ صاحب کے چالیس خطبات کا مجموعہ ہے۔اس مجموعے میں اس موضوع کی وہ تفصیلات آگئی ہیں جوکتاب وسنت میں مذکور ہیں۔نیز اس سلسلے میں جن رسوم وبدعات کا ارتکاب کیا جاتا ہے، ان کی تردید فرمائی ہے۔320 صفحات کے یہ خطبات دارالحسنیٰ گوجرانوالہ کی طرف سے شائع کیے گئے ہیں۔ 8۔نخبۃ الاصول تلخیص ارشاد الفحول:یہ کتاب علامہ محمد بن علی شوکانی رحمۃ اللہ علیہ کی اصول فقہ سے متعلق مبسوط تصنیف”ارشاد الفحول الی علم الاصول“ کی تلخیص ہے۔ 9۔کیا مرزا قادیانی نبی ہے؟ یہ ایک تحریری مباحثہ ہے جو حافظ عبدالمنان صاحب نور پوری اور گوجرانوالہ کے ایک مرزائی محمد اعظم کے درمیان ہواتھا۔تین تین تحریروں کے بعد مرزائی مناظر نے خاموشی اختیار کرلی تھی اور حافظ صاحب کامیاب رہے تھے۔یہ 1403ھ کی بات ہے۔مکتبہ محمدیہ گوجرانوالہ نے اسے 1306ھ میں کتابی صورت میں شائع کیا۔ 10۔نماز میں ہاتھ اٹھانے اور باندھنے کی کیفیت:اس رسالے میں نماز میں زیر ناف ہاتھ باندھنے کی تردید کی گئی ہے اور سینے پر ہاتھ باندھنے کو صحیح قرار دیا گیا ہے۔تمام دلائل صحیح احادیث سے دیے گئے ہیں۔ 11۔مسئلہ رفع الیدین:یہ دراصل تحریری بحث ہے جو حافظ عبدالمنان نور پوری اور قاری جمیل احمد صاحب حنفی کے درمیان ہوئی۔جانبین سے کئی تحریروں کا تبادلہ ہوا۔اسے کتابی شکل میں نوردین
Flag Counter