Maktaba Wahhabi

542 - 665
11۔مولانا غلام رسول گجراتی:ان سے علم صرف کی کتاب حاشیہ عبدالغفور پڑھی۔ 12۔قاری ولی محمد: ان سے مولانا محمد داؤد ارشد کی جامع مسجد اہلحدیث میاں چنوں میں تجوید کے موضوع کی کتاب جمال القرآن پڑھی۔ کچھ قواعد زبانی سنے اور تلاوتِ قرآن کی مشق کی۔ 13۔قاری محمد یونس پانی پتی:ان سے ان کے مدرسے کچے دروازے میں الفاظ قرآن کوصحیح طریقے سے پڑھنے کی مشق کی اور دوپارے حفظ کیے۔ 14۔مولانا عزیزالرحمٰن ایبٹ آبادی:جامع مسجداہلحدیث دال بازار میں ان سے سلم العلوم اورجامعہ محمدیہ(جی ٹی روڈ)میں ہدایۃ الحکمۃ اورمیبذی دو کتابیں پڑھیں۔ 15۔مولاناابوالحسن جمعہ خان ہزاروی:ان سے جامعہ محمدیہ(جی ٹی روڈ) میں حافظ عبدالمنان نور پوری نے جودرسی کتابیں پڑھیں وہ یہ ہیں تفسیر بیضاوی، الفوزلکبیر، شمس بازغہ، صدرا، ملاحسن، حمداللہ، مسلم الثبوت، توضیح تلویح، تاریخ الادب العربی، محیط الدائرہ، تحریراوقلیدس، شرح تہذیب ازملاجلال، حاشیہ میرزاہد، خیالی، شرح مواقف، مطول، تصریح، شرح چغمینی وغیرہ۔ 16۔علامہ احسان الٰہی ظہیر:ان سے مسجد اہلحدیث دال بازارمیں حافظ صاحب ممدوح نے تین کتابیں پڑھیں رشیدیہ، دیوان حماسہ اورشرح عقائد، یہ معلوم نہیں کہ یہ تینوں کتابیں پوری پڑھیں یا ان کے کچھ حصے پڑھے۔ 17۔مولانا عبداللہ چھتوی :جامعہ محمدیہ(جی ٹی روڈ) میں ان سے دورۂ مناظرہ پڑھا۔ 18۔مولانا عبدالرحمٰن لکھوی:یہ بھی جامعہ محمدیہ(جی ٹی روڈ) میں حافظ صاحب کے استاذ تھے۔ان سے دو کتابیں پڑھیں۔قاضی مبارک اورخلاصۃ الحساب۔ 19۔مولانا محمد وزیر پونچھی:یہ مدرسہ محمدیہ چوک نیائیں میں پڑھاتے تھے اور حافظ صاحب کے زمانہ طالب علمی کے ابتدائی عہد کے استاذ تھے۔ان سے یہ کتابیں پڑھیں:سنن ابن ماجہ۔چھٹی جماعت کی کتاب فارسی، عربی کا معلم، نحومیر، صرف میر، میزان الصرف، صرف بہائی، نخبۃ الاحادیث اور درجات الادب۔ 20۔شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید ہزاروی: جامعہ محمدیہ چوک نیائیں میں ان کے سامنے جن کتابوں کے لیے حافظ صاحب نے زانوئےشاگردی طے کیے۔ان میں حدیث، فقہ، صرف ونحو، منطق، ادب عربی اورفارسی وغیرہ علوم کی متعدد کتابیں شامل ہیں، جن کے نام یہ ہیں:گلستاں، بوستاں، فصول اکبری، شافیہ، مراح الارواح، علم الصیغہ، ہدایۃ النحو، کافیہ، الفیہ ابن مالک، شرح ابن عقیل، شرح نخبہ، مقدمہ ابن الصلاح، مجموعہ منطق، مرقاۃ، شرح تہذیب، قطبی، سنن نسائی، جامع ترمذی، سنن ابی داود، مؤطا امام مالک، صحیح مسلم، صحیح بخاری، نور الایضاح، قدوری، شرح وقایہ،
Flag Counter